Common frontend top

اسداللہ خان


تازہ میڈیکل رپورٹس جعلی ہیں ؟


’’اینجیو گرافی کرائے بغیر پاکستان کا سفر کیا تو زندگی کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے ‘‘۔یہ نوازشریف کی جانب سے جمع کرائی گئی تازہ رپورٹ میں ڈاکٹر فیاض کی جانب سے لکھا گیا ہے۔ مگر کوئی یہ پوچھے کہ دو سال میں اینجیو گرافی کیوں نہ ہوئی اور اب بھی لندن میں قیام کے دوران اینجیو گرافی کیوں نہیں کرا لیتے ۔ علاج کرائیں اور پاکستان واپس آئیں مگر نہ جانے اس میں کیا امر مانع ہے۔ نواز شریف کو بعض ایسے عارضے لاحق ہیں جو عمر کے اس حصے میں بے شمارافراد کو لاحق ہوتے ہیں اور ان میں
جمعه 04 فروری 2022ء مزید پڑھیے

دیگر مصروفیات

جمعه 28 جنوری 2022ء
اسداللہ خان
اساتذہ کہتے ہیں اپنے بارے میں کالم نہیں لکھنا چاہیے، پڑھنے والوں کو ہمارے مشاغل میں کیا دلچسپی ہو گی،یوں بھی ہمارے قارئین کو سیاست کا ایسا چسکا لگا ہوتا ہے کہ وہ کچھ اور سنناپڑھنا ہی نہیں چاہتے ۔ یہی وجہ ہے جب سیاسی موضوعات پہ لکھنے والوں کا ان بکھیڑوں میں پڑنے کا دل نہ چاہ رہا ہو تو زیادہ سے زیادہ وہ کسی کتاب پر اپنی رائے کا اظہار کر دیتے ہیں یا اپنے کسی تازہ سفر کی روداد سنا دیتے ہیں لیکن اپنے ذاتی مشاغل کے بارے میں لکھنے کا حوصلہ کوئی کم ہی کرتا ہے
مزید پڑھیے


شہزاد اکبر کے خلاف چارج شیٹ

بدھ 26 جنوری 2022ء
اسداللہ خان
شہزاد اکبر کے خلاف مبینہ طور پر ایک طویل چارج شیٹ تیار ہو چکی تھی۔ ناکامیوں کی ایک لمبی فہرست تھی جو ان کی پشت پر چسپاں تھی۔ اس حکومت میں شہزاد اکبر پہلے نہیں ہیں جنہیں کمزور کارکردگی پر فارغ کیا گیا لیکن فرق یہ ہے کہ شہزاد اکبر کی ذمہ داریاں اور وزیر اعظم سے قربت دیگر سے جدا تھی۔دوسرا انہوں نے وزیر اعظم کو سہانے خواب دکھا کر ان کی توقعات بہت بڑھا دی تھیں ، نتیجہ صفر نکلنے پرکپتان کا غصہ فطری تھا۔ صرف یہی نہیں اُن شخصیات کا سیاسی خون بھی شہزاد اکبر کی گردن
مزید پڑھیے


حاصل کیا ہوا؟

جمعه 21 جنوری 2022ء
اسداللہ خان
دھماکہ خیز آڈیوز ویڈیوز منظر عام پر آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز بھی ایک آڈیو کلپ منظر عام پر آیا ہے جس میں سنائی دینے والی آواز مبینہ طور پر چارلس گتھری کی ہے جس میں وہ یہ تصدیق کرتے سنائی دیتے ہیں کہ رانا شمیم کے بیان حلفی کو نوٹرائز کرانے کا عمل میاں نواز شریف کے دفتر میں مکمل کیا گیا اور یہ کہ اس موقع پر ماحول کافی دوستانہ تھا۔ اس مبینہ آڈیو کے مطابق چارلس گتھری جانتے تھے کہ اس بیان حلفی کا مواد نواز شریف سے متعلق ہے اور وہ اس کے بینیفشری
مزید پڑھیے


نواز شریف کس کس سے کھیل رہے ہیں

بدھ 19 جنوری 2022ء
اسداللہ خان
نواز شریف کی واپسی اتنا بڑا سیاسی موضوع کیوں ہے ، ن لیگ کے لیے تو چلیں ہے لیکن کیا تحریک انصاف کے لیے بھی اتنا ہی بڑا موضوع ہے ؟ پچھلے چھ مہینے سے نواز شریف دانستہ طور پر مسلسل یہ تاثر دے رہیں آج آئے کہ کل آئے ۔ یہ تاثر قائم کرنے کے لیے وہ اپنے رہنمائوں اور لندن میں مقیم صحافیوں کا استعمال کر رہے ہیں ۔ پچھلے سال اگست سے لیکر اب تک صحافیوں اور پارٹی رہنمائوں میں سے جو بھی ان سے ملاقات کرتا ہے وہ یہ تاثر لیکر لوٹتا ہے کہ نواز شریف چند
مزید پڑھیے



شہباز شریف اور حکومت میں عدالتی محاذ پر لڑائی

جمعه 14 جنوری 2022ء
اسداللہ خان
صاف نظر آتا ہے وفاقی حکومت کی پوری توجہ شہباز شریف پر ہے ،شاید حکومتی سیاسی ذہن کے کسی گوشے میں یہ خیال موجود ہے کہ نواز شریف اور مریم کے بعد اگر شہباز شریف کو بھی اگلے الیکشن سے باہر کر دیاجائے تو پارٹی لاوارث ہو جائے گی اور اگلا الیکشن آسان ہو جائے گا۔ یوں بھی آئے روز شہباز شریف کی راولپنڈی میں اہم ملاقاتوں کی افواہیں پھیلی رہتی ہیں ،جس سے حکومت ِوقت کو تشویش ہونا فطری بات ہے ۔لہذا تحریک انصاف کو لگتا ہے وہ اگر شہباز شریف کو نا اہل کرانے میں کامیاب ہو گئی،
مزید پڑھیے


مری میں اس رات ہوا کیا تھا؟

بدھ 12 جنوری 2022ء
اسداللہ خان
مری میں ہر چہرہ اداس تھا۔وہ سیاح جن کے پیارے محفوظ تھے اور انہیں کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا ہے ان کے چہروں سے بھی مسکراہٹ غائب تھی۔ وہ سیر کو آئے تھے اور تلخ یادیں لیے رخصت ہو رہے تھے۔ کوہساروں کی شہزادی نے برف کا سفید کفن اوڑھ رکھا تھا ۔ہوا مرنے والوں کے چہروں کی مانند سرد تھی۔ ہر کوئی یوں اپنے گھر کو لوٹ رہا تھا جیسے سیر کو آئے کسی شخص کو اپنے گھر سے کسی کے مرنے کی اطلاع آ گئی ہواور وہ نم آنکھوں کے ساتھ دورہ ادھورا چھوڑ کر پلٹ رہا
مزید پڑھیے


سیاحت کے فروغ کی کوششیں

جمعه 07 جنوری 2022ء
اسداللہ خان
چند دن پہلے مری میں نیو ائیر مناتے پاکستانیوں کی ایک ویڈیو نظر سے گزری۔ بلند جگہ سے بنائی گئی اس ویڈیو میں نظر آنے والے ہجوم کو دیکھ کر لگتا تھا جیسے وہ کسی بڑے جلسے میں آئے ہوں یا کسی بات پر احتجاج کے لیے اکٹھے ہوئے ہوںیا پھر کسی مشہور گلوکار کے سٹیج کے سامنے کھڑے اس کی پرفارنس پر جھومنے کو تیار ہوں۔ یوں لگتا تھا آدھا پاکستان مری میں امڈ آیا ہے۔اس ہجوم کو دیکھ کر چند سوال میرے ذہن میں پیدا ہوئے ۔ سیاست کا تصور ٹھنڈے موسم والے پہاڑوں سے کیسے جوڑ دیا
مزید پڑھیے


معیشت پر سیاست

بدھ 05 جنوری 2022ء
اسداللہ خان
دائروں میں پھرتے رہنے سے سفر کب کٹتا ہے؟ ناکام پالیسیوں کو دہراتے رہنے سے مسائل کب حل ہوتے ہیں ، پرانی ناکام حکمت عملی پر چلتے رہنے کے مطالبے میں کیا منطق ہے؟ وہ جو کامیابی سے ہمکنار نہ ہو سکے ،اپنی ہی پالیسیوں کو بطور مثال پیش کرنے پر بضد ہیں ۔کوئی پوچھے اگر وہ حکمت عملی اتنی ہی اچھی تھی تو کیوں حالات نہ بدلے؟ 2018 میں حکومت بننے کے بعد اپوزیشن رہنما تسلسل سے یہ بات کہتے رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت دیر کر رہی ہے اسے فورا آئی ایم ایف کے پاس جانا چاہیے۔ یعنی
مزید پڑھیے


میں نے بے نظیر کو تین بار دیکھا ……(2)

جمعه 31 دسمبر 2021ء
اسداللہ خان
دوسری بار میں نے بے نظیر بھٹو کو اگلے دن دیکھا۔کارساز پر دھماکہ ہوئے سولہ گھنٹے گزر چکے تھے جب وہ پریس کانفرنس کے لیے میڈیا کے سامنے آئیں۔ چہرے پر غم اور غصے کے ملے جلے جذبات صاف نظر آتے تھے۔ دھماکہ کرنے والوں نے ڈیڑھ سو سے زائد لوگوں کی جان لے کر پوری دنیا کے سامنے بے نظیر کی اہمیت اوران سے خوف کا اظہار کر دیا تھا۔ دھماکے میں بے نظیر کے لیے ایک پیغام بھی تھا۔ انہیں واضح طور پر بتا دیا گیا تھاکہ چپ چاپ گھر بیٹھ جائواورمخالف قوتوں کو چیلنج نہ کرو ورنہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں