Common frontend top

اسداللہ خان


کیا یہاں سب کچھ جعلی ہے؟


بیماری، دستاویزات،مقدمے ، فیصلے، ویڈیوز ،ووٹ،مینڈیٹ ، حکومت، احتجاج، دھمکیاںاور ادارے ۔ کیا یہاں سب کچھ جعلی ہے؟ اخلاقیات توخیر پہلے ہی عنقا ہو چکی ہیں ، الزامات عائد کرنے کا چلن بھی نیا نہیں،سیاسی فائدے کی خاطر اداروں کو رگیدنے کی کہانی بھی پرانی ہے لیکن جو کچھ اب ہو رہا ہے اور جتنی شدت سے ہو رہا ہے ، اس نے سیاستدانوں سے امیدیں باندھنے والوں کو شدید ہیجان اور بے چینی میں مبتلا کر دیا ہے ۔ سیاستدانوں کی جانب سے بہت تیزی کے ساتھ یہ تصور معاشرے میں پروان چڑھایا جا رہا ہے کہ پاکستان کے ادارے
بدھ 17 نومبر 2021ء مزید پڑھیے

بیزاری یا بیماری؟

جمعه 12 نومبر 2021ء
اسداللہ خان
میں سمجھنے سے قاصر ہوں کہ بیزاری اوربیماری دو الگ الگ کیفیات ہیں یا ان دونوں کا آپس میں تعلق ہے؟ جب بیمار شخص ہمیشہ بیزار ہوتا ہے تو بیزار کو بیمار کیوں نہیں مانا جاتا؟میں سمجھنا چاہتا ہوں کہ بعض اوقات کوئی بڑا مسئلہ درپیش نہ ہونے کے باوجود بے چینی کی کیفیت کیوں بے کل کیے رہتی ہے؟یہ بے چینی بیزاری کی کیا لگتی ہے؟اکثر اوقات بے چینی کی کوئی بڑی وجہ نہیں ہوتی لیکن اثرات یوں ہوتے ہیں کہ پورا دن خراب ہو جاتا ہے بعض اوقات اس سے زیادہ ۔ یہ سوال بھی اہم ہے کہ
مزید پڑھیے


سب ایک دوسرے کو دھوکہ دے رہے ہیں

بدھ 10 نومبر 2021ء
اسداللہ خان
لانگ مارچ تو ہو گا نہیں پھر شوروغل کس بات کا ؟پچھلے ایک سال سے لانگ مارچ اور استعفوں کے دعوے سن رہے ہیں ، رانا ثناء جنوری میں کہا کرتے تھے مارچ میں مارچ ہو گا، نہیں ہوا۔پھر ستمبر میں پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے بعداعلان ہوا سٹیرنگ کمیٹی میٹنگ کے بعد جلسوں کا شیڈول دے گی ۔ یہ جلسے لانگ مارچ پر اختتام پذیر ہوں گے ، وہ بھی نہیں ہوا۔ گذشتہ ماہ بھی پندرہ روزہ ریلیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا یہ ریلیاں اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ پر اختتام پذیر ہوں گی، یہ
مزید پڑھیے


این اے 133 ،کوتاہی یا نااہلی؟

جمعه 05 نومبر 2021ء
اسداللہ خان
این اے 133 میں تحریک انصاف تحریک انصاف کے مد مقابل ہے اور حتمی معرکے سے پہلے ہی دونوں ہار گئے۔ اگر عدالت جمشید چیمہ کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے بھی دے تو بھی بہت کچھ کھویا جا چکا ہے۔حلقے میں تحریک انصاف کی دھڑے بندی ، آپسی مخالفت ، نالائقی، نااہلی اور بد انتظامی بری طرح بے نقاب ہوئی ہے ، کیا اتنی بڑی پارٹی کو یہ زیبا ہے؟ یہ غلطی نہیں ہے ، نا اہلی ہے۔ الیکشن کمیشن کے دفتر اور لاہور ہائیکورٹ میں ابتدائی دلائل میں تحریک انصاف کے امیدوار جمشید چیمہ کے وکلا نے اگرچہ یہی
مزید پڑھیے


تیسری ترمیم

بدھ 03 نومبر 2021ء
اسداللہ خان
نیب آرڈیننس مذاق بن کے رہ گیا ہے ۔ چھ اکتوبر کو ایک ایسا آرڈیننس لایا گیا جس پر کئی حلقوں سے تنقید بھی ہوئی اوراس کے کئی پہلوؤں پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔ یہ آرڈیننس 25 روز تک بھی اپنا دفاع نہ کر سکا اور تیسری ترمیم اس کے ماتھے پر سجا دی گئی۔صاف نظر آتا ہے چھ اکتوبر کو نیب آرڈیننس لاتے وقت ہوم ورک مکمل نہ تھا،تمام پہلوئوں پر تفصیل سے غور نہ کیا گیا تھا،ممکنہ رد عمل اور زمینی حقائق کو پرکھا نہ گیا تھا ۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت کو تیسری ترمیم
مزید پڑھیے



بلڈر مافیا اور کرپٹ سیاسی اشرافیہ

جمعه 29 اکتوبر 2021ء
اسداللہ خان
یہ ایک مافیا ہے ، کراچی کے درجنوں مافیاز میں سے ایک۔اسے بلڈر مافیا کہتے ہیں ۔ بلڈر مافیا اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے ۔ غیر قانونی تعمیرات کی ضمن میں اربوں روپے کا کاروبار ہوتا ہے، سیاستدانوں کے بغیر یہ دھندا نہیں ہو سکتااور کاروبارِ سیاست بھی کالے دھن کے بغیر کہاں چلتا ہے۔ نسلہ ٹاور کے مکینوں سے پوچھا گیا کیا آپ کے علم میں نہ تھا کہ یہ پلازہ غیر قانونی ہے جواب ملا ہم سب پڑھے لکھے لوگ ہیں ، چالیس کے چالیس NOCs دیکھنے اور پلازے کے مکمل طور پر قانونی ہونے
مزید پڑھیے


کیا میں پاگل ہوں ؟

بدھ 27 اکتوبر 2021ء
اسداللہ خان
پیرا نویا(Paranoia) ایک ایسی نفسیاتی بیماری کا نام ہے جس میں کسی شخص کو کثرت سے یہ محسوس ہونے لگتا ہے کہ ہر کوئی اس کے خلاف سیاست کر رہا ہے ، اسے اپنے گروہ، کھیل ، منصوبے یا نوکری سے باہر کرنا چاہتا ہے، اسے لگتا ہے ہر کوئی اسے گھور رہا ہے اور اسے اپنے لیے خطرہ محسوس کر رہا ہے ، اسے لگتا ہے کہ اسے سیاست کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ نفسیاتی مسائل کا شکار ہو جانے کی پہلی نشانی ہے ۔ دوسری نشانی مسلسل اداس رہنا ہے ۔اداسی کاکبھی کبھار زندگی میں آ
مزید پڑھیے


توانائی کے مسائل پیچیدہ ہیں

جمعرات 21 اکتوبر 2021ء
اسداللہ خان
پیٹرول ضرورت کے مطابق دستیاب ہے مگرمہنگا ہے ، بجلی ضرورت سے زائد دستیاب ہے اور مہنگی ہے، گیس مہنگی نہیں ہے مگر ضرورت کے مطابق دستیاب بھی نہیں۔ توانائی کے ان تین شعبوں نے حکومت کو الجھا رکھا ہے ، ایک جانب آئی ایم ایف کا دبائو ہے تو دوسری طرف عوام کا۔معاملات اتنے پیچیدہ اور گھمبیر ہیں کہ ادراک ہونے کے باوجود حکومت کو راستہ سجھائی نہیں دیتا۔ سب سے پہلے بجلی کے مسئلے پر ایک نظر ڈالیے ۔ اس وقت پاکستان کے پاس بتیس ہزار میگاواٹ بجلی پیداکرنے کی صلاحیت موجود ہے جبکہ سردیوں میں پاکستان کی ضرورت
مزید پڑھیے


ماضی میں اس نوعیت کا اختلاف کب کب ہوا؟

جمعه 15 اکتوبر 2021ء
اسداللہ خان
دنیا بھر میں سول ملٹری قیادت میں اختلاف رائے ہوتا ہے جسے اختلاف رائے کے طور پر ہی لیا جاتا ہے ۔ ابھی پچھلے ہی ہفتے یہ خبر اخبارات میں نمایاں طور پر چھاپی گئی تھی کہ کئی معاملات پر وائٹ ہائوس اور پینٹاگون کے درمیان اختلاف موجود ہے۔ مختلف تھنک ٹینکس نے ان پالیسی اختلافات کا جائزہ لینے میں تو ضرور دلچسپی لی ہو گی لیکن کسی کو ویسی تشویش نہ ہوئی ہو گی جیسی ہمارے ہاں ہو جاتی ہے۔ ہمارے ہاں تشویش پیدا ہوجانے کی بھی کچھ جائز وجوہات موجود ہیں کہ پاکستان میں سول ملٹری تعلقات اور
مزید پڑھیے


احتساب ممکن ہے ؟

جمعرات 14 اکتوبر 2021ء
اسداللہ خان
مایوسی شام کے سائے کی طرح آنگن میں اتر رہی ہے ۔نا امیدی پہلے ہی سے آلتی پالتی مارے بیٹھی ہے ، تاثر تقویت پا رہا ہے کہ احتساب کے نعرے کو عملی جامہ پہنانا ممکن ہی نہیں ۔ سیاسی شخصیات سے پیسے واپس لانے کی امید دم توڑ رہی ہے ۔کرپشن کے خاتمے اور احتساب کے نام پر تحریک انصاف کو ووٹ دینے والے لوگ منی لانڈرنگ، ٹی ٹیز اور جعلی اکاونٹس کے نام سے چڑنے لگے ہیں ، جو لوگ نیب کے اعداد و شمار پر یقین بھی رکھتے ہیں انہیں بھی لگتا ہے کہ ملزم حکومت اور
مزید پڑھیے








اہم خبریں