Common frontend top

اسداللہ خان


یہ کمپنی چلنے والی نہیں


پی ڈی ایم نے بغیر بتائے اپنے اہداف تبدیل کر لیے۔جنوری 2021ء تک حکومت کو گھر بھیجنے کے دعوے کرنے والی پی ڈی ایم میں اب تک بہت کچھ بدل چکا ہے۔اہداف،نعرے، وعدے،حکمت عملی اور اتحاد کا ڈھانچہ، کچھ بھی ایک سال پہلے جیسا نہیں رہا۔ حکومت کو گھر بھیجنے کا دعویٰ اب سنائی نہیں دیتا،پیپلز پارٹی پی ڈی ایم سے نکل چکی،گرجتی برستی مریم نواز پیچھے دھکیل دی گئی ہیں ،نواز شریف کی فوج مخالف تقریریں دم توڑ گئی ہیں اور 2018ء کے انتخابات میں دھاندلی کا ذکر اب پی ڈی ایم کے ہاں کم کم ملتاہے۔ ان سب کی
منگل 24  اگست 2021ء مزید پڑھیے

مجرم تو والدین بھی ہیں

هفته 21  اگست 2021ء
اسداللہ خان
مینار پاکستان پر جمع ہونے والے جن چار سو لڑکوں کو ہم حیوان کہہ کر پکار رہے ہیں ان میں سے شاید ایک بھی پیشہ ور مجرم نہیں ہو گا،وہ سب کے سب عام گھروں سے تعلق رکھنے والے لوگ ہوں گے لیکن تربیت کے فقدان نے انہیں غیر ارادی طور پر مجرم بنا دیا۔ والدین کے پاس وقت ہی نہیں بچا کہ اپنے بچوں کو بنیادی معاشرتی قدروں سے روشناس کرائیں۔انہیں فرصت ہی نہیں کہ بچوں کو زندگی کے بنیادی آداب سکھائیں۔انہیں اتنی بھی فرصت نہیں کہ کچھ دیر بچوں کے ساتھ مل بیٹھیں اور حساس موضوعات پربات چیت کریں۔
مزید پڑھیے


شکست خوردہ صدر کی تقریر

بدھ 18  اگست 2021ء
اسداللہ خان
امریکی صدر جو بائیڈن کا 19 منٹ کا خطاب ایک نوحہ تھا جو امریکی حکمت عملی اور قسمت پر لکھا گیا ہو۔ خطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن کے چہرے پر شکست اور پریشانی کے آثار نمایاں تھے۔چہرے پر لکھا تھا کہ کاش انہیں یہ تقریر نہ کرنی پڑی ہوتی۔ وہ اپنی صفایاں پیش کرتے ہوئے امریکی عوام کو تسلی دیتے رہے ۔ تسلیم کرتے رہے کہ یہ فیصلہ وہ نا چاہتے ہوئے مجبوری کی حالت میں کر رہے ہیں ۔ صاف نظر آتا تھا انہیں یہ فیصلہ امریکی مستقبل کے لیے صحیح ہونے کا یقین نہیں ہے ۔ ہارے ہوئے
مزید پڑھیے


کیا شریف خاندان کو عدالتوں سے انصاف نہیں ملا؟

جمعه 13  اگست 2021ء
اسداللہ خان
نواز شریف ، اسحق ڈار، حسن ، حسین، سلمان شہباز،نصرت شہباز اور خاندان کے دیگر افراد کے پاکستان نہ آنے کے سوال پہ دہرا دہرا کے ایک ہی دلیل دی جاتی ہے کہ ہمیں اس نظام انصاف پر اعتماد نہیں کیونکہ انصاف کے اداروں پر حکومت کا شدید ترین دبائو ہے یا انصاف کے ادارے حکومتی گٹھ جوڑ کے باعث انصاف فراہم نہیں کر رہے ۔ حقائق کی روشنی میں دیکھنے کی ضرورت ہے کہ کیا عدالتیں واقعی شریف خاندان کو انصاف فراہم نہیں کر رہیں ۔ چند حقائق پیش خدمت ہیں۔ حمزہ اور شہباز شریف پر نیب کی جانب سے
مزید پڑھیے


سمت کے تعین کا چیلنج

منگل 10  اگست 2021ء
اسداللہ خان
ن لیگ اپنے مشکل ترین دور سے گزر رہی ہے ۔ ایک طرف پارٹی کو ٹوٹ پھوٹ سے بچانے کا چیلنج درپیش ہے تو دوسری طرف اگلے انتخابات کی ایسی حکمت عملی تیار کرنی ہے جواسے انتخابات جتوا کر پارٹی قیادت اور شریف خاندان کے مشکلات کا خاتمہ کر سکے۔ یہ ن لیگ پر آیا ایک ایسا دور ہے جس میں کارکن ہی نہیں قیادت بھی شدید کنفیوژن کا شکار ہے ۔ ایک دھڑے کو لگتا ہے شہباز شریف کی حکمت عملی درست ہے اور دوسرا سمجھتا ہے کہ نواز شریف کے بیانیے کی مخالفت سیاسی طور پر نقصان دہ
مزید پڑھیے



چیلنجز

جمعرات 05  اگست 2021ء
اسداللہ خان
صاف نظر آتا ہے امریکہ کی ترجیح اب کائونٹر ٹیررازم نہیں رہی ۔ امریکہ کے تمام ادارے اور تھنک ٹینکس اب دہشت گردی کو امریکہ کے لیے سب سے پہلا خطرہ نہیں سمجھتے ۔امریکہ کے اہداف تبدیل ہو چکے ہیں ۔ اس کا پہلا ہدف چین کا مقابلہ کرنا اور اسے سپر پاور بننے سے روکنا ہے یعنی امریکہ کی تمام توانائیوں کا محور و مرکز اب چین ، اس کے اتحادی اور چین کے سپر پاور بننے میں معاونت فراہم کرنے والے ممالک ہوں گے۔ اپنے اہداف کے حصول کے لیے امریکہ خطے میں اپنے اتحادی تلاش کر رہا
مزید پڑھیے


مریم نواز کی الجھن

هفته 31 جولائی 2021ء
اسداللہ خان
بڑی اور بُری شکست کا داغ دھاندلی کے شور سے مٹایا نہیں جا سکتا۔اتنی بُری شکست کے بعد سلیکشن کا الزام لگا کر خود کو تسلی دینا خود فریبی کے سوا کچھ نہیں۔ بعض اوقات جیت کئی اعتبار سے ضروری اور اہم ہوتی ہے ۔مریم نواز کا ہدف صرف الیکشن جیتنا ہی نہیں تھا بلکہ کشمیر کے انتخابات جیت کر خود کو پارٹی کی قیادت کے اہل ثابت کرنا تھا۔مزاحمت کے بیانیے کی مخالفت کرنے والوں کو بتانا تھاکہ یہی بیانیہ پارٹی کا مستقبل ہے اور مفاہمت والے غلطی پر ہیں۔ گلگت بلتستان کے بعد آزاد کشمیر کا الیکشن
مزید پڑھیے


عارف نظامی صاحب

جمعرات 29 جولائی 2021ء
اسداللہ خان
سب کہتے ہیں کہ عارف نظامی بہت بڑے صحافی تھے ، میں نے بہت قریب رہ کر دیکھا کہ وہ بڑے انسان بھی تھے۔ عارف نظامی صاحب عمر کے اس حصے میں تھے جہاں اختلافِ رائے کو برداشت کرنا آسان نہیں رہتا۔یوں بھی میرے اور ان کے بیچ بہت سی چیزیں مختلف تھیں ۔ سب سے بڑا فرق تو عمر کا تھا۔ہم ایک ایسا شو کرتے تھے جس میں ایک نوجوان صحافی ملک کے تجربہ کار ترین بزرگ صحافی سے بھِڑتا نظر آتا۔ یہ کمبی نیشن ناظرین کے لیے دلچسپی کا باعث بن گیا۔ شو کی پسندیدگی کا یہ نکتہ
مزید پڑھیے


عید کے بعد

بدھ 21 جولائی 2021ء
اسداللہ خان
ہمارے ہاں عید کے قریب آتے ہی تمام کام عید کے بعد تک کے لیے رک جاتے ہیں ۔ پندرہ دن پہلے ہی یہ جملہ محاورہ بن جاتا ہے کہ ’’اب تو جی یہ عید کے بعد ہی ہو گا‘‘۔ بعض اوقات تو یوں لگتا ہے کہ عید بہت سے کاموں میں رکاوٹ بن گئی ہے حالانکہ دیکھا جائے تو چھٹی صرف تین دن کی ہوتی ہے ، کام بھی تین دن کے لیے رکنا چاہیے لیکن دو ہفتے پہلے سے لیکر ایک ہفتہ بعد تک تمام کام عملی طور پر معطل ہو جاتے ہیں ۔عید کے دس دن بعد
مزید پڑھیے


آزاد کشمیر الیکشن: پی ٹی آئی کی انتخابی حکمت عملی کے کمزور پہلو

جمعه 16 جولائی 2021ء
اسداللہ خان
میں نے اپنے گذشتہ کالم میں اپوزیشن کی جانب سے بنائے گئے بیانیے کے کمزور پہلوئوں پر بات کی تھی اور عرض کیا تھا کہ تحریک انصاف بھی کمزور حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتری ہے، خاص طور پر ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے کئی کمزور فیصلے کیے گئے ہیں،جس کے باعث کئی حلقوں میں پی ٹی آئی کے مختلف دھڑے ایک دوسرے کے سامنے آ چکے ہیں ۔ جس کا نتیجہ کچھ نشستوں کے نقصان کی صورت میں نکل سکتا ہے ۔ اس قسم کی صورتحال ہم پاکستان کے قومی اور ضمنی انتخابات میں دیکھ چکے
مزید پڑھیے








اہم خبریں