Common frontend top

اسداللہ خان


کشمیر الیکشن اور ن لیگ کا بیانیہ


مریم نواز کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے کشمیر کی انتخابی مہم میں جو بیانیہ اختیار کیا ہے اس کے تین اہم جزو ہیں ۔ ایک، عمران خان کشمیر فروش ہیں ۔ دو ، آزاد کشمیر کا تشخص خطرے میں ہے۔ تین، مریم نواز اور نواز شریف کشمیری ہیں اس لیے وہ کشمیریوں کے ووٹ کے عمران خان سے زیادہ حقدار ہیں ۔ ان تینوں نعروں کا عوام میں مقبولیت پانا نہایت مشکل یا تقریبا ناممکن ہے۔ ظاہر ہے اس کی کچھ وجوہات ہیں ۔ راجہ فاروق حیدر، مشتاق منہاس ، مریم نواز اور ن لیگ کے دیگر رہنما
بدھ 14 جولائی 2021ء مزید پڑھیے

سلمان راجہ بمقابلہ علی ظفر

هفته 27 فروری 2021ء
اسداللہ خان
میرے لیے الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر متوقع تھا۔ الیکشن کمیشن کے کمرہ عدالت میں دونوں جانب کے دلائل سننے کے بعد میرا اور کئی دوسرے لوگوں کا خیال تھا کہ 20 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیے جانے کے امکانات زیادہ ہیںمگر فیصلہ سنایا گیا تو خود نوشین افتخار سمیت ن لیگ کے کئی لوگ ورطۂ حیرت میں گم تھے۔ یہ فیصلہ غیر متوقع کیوں تھایعنی ہماری توقع مختلف کیوں تھی ۔ دلائل میں ایسی کیا بات تھی کہ ضمنی انتخابات کالعدم قراردے دیے جانے کا امکان بہت کم دکھائی دیتا تھا۔ یہ سب تجزیہ دونوں جانب
مزید پڑھیے


پرویز رشید کا کیس ، چند حقائق

جمعرات 25 فروری 2021ء
اسداللہ خان
دودن سے ٹیلی ویژن پہ یہ بحث ہو رہی ہے کہ جب پرویز رشید اپنے ذمے واجب الادا پیسے دینے کے لیے تیار تھے تو ان کے کاغذات مسترد کیوں کیے گئے ۔ زیادہ تراحباب بشمول سینئر تجزیہ کار اسی نکتے پر بحث کر کے یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ پرویز رشید کے ساتھ بڑی زیادتی ہو گئی۔ حیرت کی بات ہے کہ ٹربیونل کے سامنے پیش کیے جانے والے دیگر دلائل پر گفتگو کرنے کی کسی نے زحمت گوارا نہ کی جس کی بنیاد پر دراصل پرویز رشید کی اپیل مسترد ہوئی ۔ میںنے چونکہ
مزید پڑھیے


دکھڑا کپاس کا

هفته 20 فروری 2021ء
اسداللہ خان
جب کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ملازمین کو چھ مہینے سے تنخواہ نہیں ملی ہو گی،ان کے واجبات تین سال سے شدید متاثر ہوں گے، جب ہمارے اداروںکے پاس سفید مکھی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت بھی نہ بچے گی ، جب کپاس کی بجائے گنا اور گندم سرکار کی ترجیح بن جائے گی، تو وہی ہو گا جو ہوا ہے۔کپاس کی پیداوار اس سال چالیس فیصد تک گر گئی ہے ، ضرورت سے صرف آدھی کپاس ہم حاصل کر پائے ہیں ۔ ٹیکسٹائل کو بام عروج تک پہنچانے کے دعوے کرنے والوں کو کیا اندازہ ہے کہ دھاگہ بنانے کے
مزید پڑھیے


سیف کھوکھر کی جیب میں پی ٹی آئی کے 35 ایم پی اے؟

جمعرات 18 فروری 2021ء
اسداللہ خان
لڑائیاں صرف تحریک انصاف میں ہی نہیں ہو رہی ہیں ، بلکہ سینیٹ ٹکٹس کے معاملے پر ن لیگ میں بھی کھینچا تانی اور مارا ماری جاری ہے۔ اگرچہ گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری سے اجازت لے کر کمرہ عدالت میں ہی سینیٹ کی ٹکٹوں پر دستخط کر دیے لیکن اس کے بعد بھی ہر کوئی اپنے اپنے طریقے سے خود کو سینیٹر بنانے کی کوشش کر رہا ہے ۔جس کے پاس ووٹوں کی مطلوبہ تعداد پوری نہیں ہے وہ بھی کوشش میں لگا ہے اور کوورنگ امیدوار
مزید پڑھیے



سینٹ براستہ نیب عدالت

هفته 13 فروری 2021ء
اسداللہ خان
پچھلے کئی دن سے سینیٹر بننے کے خواہش مند افراد نیب عدالتوں کے چکرکاٹ رہے ہیں ۔پچھلے ایک مہینے کے دوران جب بھی شہباز شریف منی لانڈرنگ ، آشیانہ یا رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کے لیے عدالت میں پیش ہوتے ، یہ افراد پارٹی کے صدر شہباز شریف سے ملنے اور انہیں رام کرنے کے لیے عدالت پہنچ جاتے ۔ عدالت میں آنے والے رہنمائوں میں ایک راجہ ظفر الحق ہیں جو کارکنوں کی دھکم پیل اور اپنی بزرگی کی پروا کیے بغیر عدالت آ رہے تھے تا کہ سینیٹر بننے کے لیے اپنی راہ ہموار کر سکیں
مزید پڑھیے


میرے خلاف کچھ ثابت نہیں ہو سکا

جمعرات 11 فروری 2021ء
اسداللہ خان
عدالتی کیسز کو التوا میں ڈا لنے سے دو میں سے ایک فریق ضرور فائدے میں ہوتا ہے اس کے لیے ایک نہ ایک فریق روز عدالتوں سے کھیلتا نظر آتا ہے۔ وکلا اپنے موکل کو روزانہ نئی نئی ٹپس دیتے دکھائی دیتے ہیں اورکامیابی کے ساتھ کیس کو لٹکانے کا باعث بنتے رہتے ہیں ۔ کمزور عدالتی نظام اس کھیل میں ایک مجبور کی سی حیثیت اختیار کر لیتا ہے گویا اس کے ہاتھ پائوں کسی نے باندھ دیے ہوں۔ میں عدالتوں میںاس وقت زیر سماعت کیسز کی چندمثالیں آپ کے سامنے رکھتا ہوں جس سے ملزموں اور ان
مزید پڑھیے


ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ

جمعرات 04 فروری 2021ء
اسداللہ خان
سنتے تھے سرگودھا میں دنیا کا سب سے اچھا کینو پیدا ہوتا ہے ۔ اب پتہ چلا یہ سرا سر جھوٹ ہے بلکہ حقیقت یہ سامنے آئی کہ سرگودھا کا کینو کوالٹی کے اعتبار سے سب سے نچلی سطح پر ہے۔ ہمیں خوش فہمی تھی کہ پاکستان کینو کا بہت بڑا ایکسپورٹر ہے، معلوم ہوا ایسا نہیں ہے بلکہ پاکستان کے کینو کی ایکسپورٹس گرتے گرتے نہایت نچلی سطح پر آئی گئی ہیں اور خطرہ ہے کہ یہی صورتحال رہی تو جلد کینو پاکستان سے باہر جانا بند ہو جائے گا۔ وجوہات بہت سی ہیں،سب سے بڑی یہ کہ ہم
مزید پڑھیے


مایوس ہونے کی ضرورت نہیں

هفته 30 جنوری 2021ء
اسداللہ خان
دنیا کو 1930 کے بعد سب سے بڑے معاشی دبائو کا سامنا ہے ۔2020 میں بے روزگاری کی شرح میں جس قدر اضافہ ہوا ایک سال میں اتنا کبھی نہیں دیکھا گیا۔ اقوام متحدہ کے ادارے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق 2020 میں گلوبل ورکنگ آورز میں 8.8 فیصد کمی واقع ہوئی جو کہ 255 ملین فل ٹائم ملازمتوں کے برابر ہے ، یہ کمی 2009 میں آنے والے گلوبل فنانشل کرائسس کے اعداد وشمار سے بھی زیادہ ہے ۔دنیابھر میں 230 ملین ملازمتوں میں سے 33 ملین لوگ بے روزگار ہو گئے
مزید پڑھیے


ای کامرس

هفته 23 جنوری 2021ء
اسداللہ خان
حالیہ چند سالوں میں دو چیزیں نوجوانوں کے لیے ایک بڑی بزنسOpportunity کے طور پر سامنے آئی ہیں۔ ایک سوشل میڈیا اور دوسرا ای کامرس۔ سوشل میڈیا بالخصوص یوٹیوب نے جہاں ایک طرف بے روزگار نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کیا ہے وہیں ووسری طرف انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا شاندار موقع بھی میسر آیا ہے ۔ وہ نوجوان جو سمجھتے تھے ان کے پاس بے پناہ ٹیلنٹ ہے مگر کیا کریں کوئی انہیں موقع ہی نہیں دیتا ، ان سب کو سوشل میڈیا نے کھلی بانہوں کے ساتھ خوش آمدید کہا ۔ دوسری طرف ای کامرس نوجوانوں کو
مزید پڑھیے








اہم خبریں