Common frontend top

ڈاکٹر اشفاق احمد ورک


وِرک، وڑائچ، وچار (2)


ہماری بس میں پچیس خواتین اور بیس مرد تھے، جو لبیک کی صدا اور البیک کی غذا کے ساتھ سفر جاری رکھے ہوئے تھے ۔ مدینہ سے مکہ کے راستے میں تپتا بلکہ دہکتا صحرا چاروں جانب پھیلا دکھائی دیتا تھا۔ کہیں کہیں جنرل ضیا الحق کے زمانے میں متعارف کرائے گئے نیم یا نِم کے درخت بھی دکھا ئی دے جاتے، جن کے نیچے یقینا نمی نمی ہوا بھی چلتی ہوگی۔ وسیع اور ہموار سڑکوں پر ہر قبیل کی رنگا رنگ( بلکہ ان کی رفتار اور ہیئت کی وجہ سے انھیں دنگا دنگ بھی کہا جا سکتا ہے) گاڑیاں
اتوار 10 دسمبر 2023ء مزید پڑھیے

وِرک، وڑائچ دوستی

اتوار 03 دسمبر 2023ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
مدینہ کی تاریخ سے چھن چھن کر آتی خیالات کی رَو ذرامدھم ہوئی تو چاروں جانب بچھے جغرافیے پہ توجہ دی اور انتظامیہ کی جانب سے دی گئی ہدایت کے مطابق ہم شھدالمدینہ ہوٹل سے ساز و سامان سمیٹ کر، مسجدِ نبوی میں اس دورے کی آخری نماز (نمازِ ظہر جو بارہ بج کر بیس منٹ پر شروع ہوئی) ادا کر کے حسبِ عادت سب سے پہلے اپنی مقررہ بس میں آن موجود ہوئے۔ سرزمینِ مدینہ پہ پنجوں کے بل کھڑی، اس جمبو بس کی ہیئت یا حیثیت بلند و بالا ہوٹلوں کے درمیان ایک کھلونے سے زیادہ
مزید پڑھیے


سیاست خور بچہ

اتوار 26 نومبر 2023ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
دُور سے دیکھنے پر وہ کسی کھاتے پیتے گھر کا بچہ لگتا تھا، قریب سے دیکھنے پر بھی ایسا ہی لگتا تھا۔ ظاہر میں گورا چِٹا، باطن سب کا دیکھا ڈِٹھا، جسم پلا پلایا، نام بنا بنایا، خواب دیکھا دکھایا، ہر کام ہوا ہوایا، ذہن چربیلا، نخریلا، موٹا تازہ، بے اندازہ… جانے کیوں اسے دیکھ کر لالہ بسمل کا یہ پانجا یاد آ جاتا: دولت کی ریل پیل کے اس اندھے بَیل نے اِک سیدھے سادھے شخص کو زر گر بنا دیا کیچپ ، پیاز ، انڈا ، چکن ، تھوڑا سا سلاد بازار بھر کی ساری چیزیں سمیٹ کر جب کچھ نہ بن سکا
مزید پڑھیے


تیرے عفوِ بندہ نواز میں (13)

اتوار 19 نومبر 2023ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
مدینہ کے تحائف…بائیس جون،جسے سال کا سب سے بڑا دن سمجھا جاتا ہے،اس دن ہمارا دنیا کے سب سے معتبر و متبرک شہروں کے درمیان کوچ و قیام و طعام کا سلسلہ احترامِ مدام کے ساتھ شروع ہونا تھا یعنی پہلی فلاحی اسلامی ریاست مدینہ منورہ سے ہم حاجیوں کی قبلۂ افضل و اعظم و مرکزِ حج مکہ معظمہ کی جانب روانگی تھی۔ رُوئے کائنات پہ ہمہ وقت جگمگاتا، دنیا بھر کے مسلمانوں کے قدموں، سجدوں، وِردوں، دعاؤں، عبادتوں، حیرتوں، مسرتوں، شادابیوں اور سرگوشیوں سے شاد آباد یہ کیسا روشن شہر ہے جو زمین پہ کم اور اہلِ ایمان کے
مزید پڑھیے


کتاب کلچر: عادِل سے عدیل تک

اتوار 12 نومبر 2023ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
سنبھال رکھیں کتاب کلچر ، اُجال رکھیں کتاب کلچر کمال کرنے کا عزم ہے تو ، کمال رکھیں کتاب کلچر ہم ایک عرصے سے دیکھتے آ رہے ہیں کہ جب بھیکسی خوب صورت خاتون، اَلھڑ مٹیار، طرح دار زنانہ افسر کی کوئی جیسی تیسی کتاب کا منصۂ شہود پہ ورُود ہو جاتا ہے تو ناقدینِ شعر و ادب کے حلقے میں ہلچل سی مَچ جاتی ہے۔ کئی مہان استاد، جو بظاہر زندگی کے اکھاڑے سے کنارہ کشی اختیار کر چکے ہوتے ہیں، اچانک کمر کس کے، پیٹھ ٹھونک کے، پاؤں جوڑ کے اور چھاتی چَوڑ کے میدان میں اُتر آتے ہیں۔
مزید پڑھیے



تیرے عفوِ بندہ نواز میں (12)

اتوار 05 نومبر 2023ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک

حج پہ روانگی سے قبل کی ملاقاتوں میں ایک قریبی عزیزہ نے حرم کے کبوتروں کو دانہ ڈالنے کے لیے کچھ پیسے ساتھ کر دیے، جو ہم نے جیسے تیسے مدینہ اور اُحد کے کبوتروں کو ڈال بھی دیے۔ اس محترمہ نے یقیناً یہ کام اچھی نیت سے کیا ہوگا، ثواب بھی کچھ نہ کچھ ہو ہی گیا ہوگا لیکن ہماری ایسے عقیدت مندوںسے دست بستہ التماس ہے کہ وہ اپنے ثواب کمانے کے انداز اب بدل لیں۔ اس حقیقت کو بھی اچھی طرح جان لیں کہ مکہ مدینہ کے کبوتر، عرب بھر کے پرندے، جانور، انسان ہمارے یہاں کے
مزید پڑھیے


فلسطینی بچو! ، ذرا ٹھہرو!

اتوار 29 اکتوبر 2023ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
فلسطین میں جلتے مرتے بچو! آگ اور بھوک میں پلتے بچو! لحظہ لحظہ موت کا ایندھن بنتے بچو! درجنوں مسلم ملکوں کے اربوں مسلمانوں کے جرمِ ضعیفی کی سزا بھگتتے بچو! آپ پہ ہونے والے مظالم کی طرف ہم بعد میں آتے ہیں۔ پہلے ذرا ہمارے کچھ سوالات، حالات اور مجبوریاں سمجھ لو۔ سب سے پہلے تو ہم آپ سے یہ پوچھنا چاہیں گے کہ آپ پوری دنیا چھوڑ کے اس فلسطین جیسے متنازع اور غریب ملک میں پیدا کیوں ہوئے؟ ویسے تو موجودہ حالات میں پیدا ہونے کے لیے تمھیں کسی ترقی یافتہ بلکہ طاقتور ریاست کا انتخاب کرنا چاہیے تھا اور
مزید پڑھیے


ناول ’’ہڑپا‘‘ اور بالی

اتوار 22 اکتوبر 2023ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
ڈاکٹر طاہرہ اقبال کو بھی قدرت نے کیا ذہانت عطا کی ہے، جو مشاہدے اور مطالعے کی عینک لگا کے کرداروں اور مناظر کے بھیتر تک جھانک لیتی ہیں اور پھر زبان و بیان کے سلیقے سے قاری اور کردار کو مسخر کرتی چلی جاتی ہے۔ ناول لکھنے کا سیدھا سادھا مطلب تو ایک نیا جہان آباد کرنا ہوتا ہے اور اس معاملے میں تو یہ پراپرٹی ٹائیکون سے بھی دو ہاتھ آگے ہیں۔ ناول میں ایک دو کردار ہوں تو انھیں ساتھ لے کے چلنا آسان ہوتا ہے،پانچ سات کرداروں کی فیملی کے ساتھ بھی کسی طرح گزارا کیا
مزید پڑھیے


امراؤ جان ادا شدہ

اتوار 08 اکتوبر 2023ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
ولیمہ کیا تھا؟ علم و ادب اور ثقافت و سیاست کا عجیب و امیر آمیزہ تھا۔ موسم شدید سرد اور برشیلا تھا، جسے گرمانے، بھرمانے کے لیے دھوپ کے رُوپ کا سُوپ، بھاپ اگلتے کھانوں، گرما گرم بحثوں اور گداز جسموں کا وافر سامان موجود تھا۔ یہی وجہ ہے کہ کھانے کے بعد بھی لوگوں کے چہروں یا لہجوں پہ اکتاہٹ، عجلت یا ’لَوٹ کے گھر جانا ہے‘ جیسی خواہش کے آثار دکھائی نہ دیتے تھے بلکہ گفتگو میں موسم کو مات دینے کا عندیہ نمایاں تھا، بقول گمبھیر نیازی: کُجھ موسم وی برشیلا سی کُجھ سانوں ٹھرن دا شوق وی
مزید پڑھیے


تیرے عفوِ بندہ نواز میں……(10)

جمعه 06 اکتوبر 2023ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
عید میلاد النبیؐ… پیغمبرؐ بزرگ و برتر نے اپنے ماننے والوں کو قدم قدم پہ قرآنِ حکیم سے رہنمائی حاصل کرنے کی تلقین کی ہے۔ آپ ﷺ کی اپنی حیاتِ مبارکہ اسی فرقانِ مجید کا عملی عکس ہے لیکن ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم ساری زندگی سنی سنائی باتوں، مشرکانہ رسوم اور خلاف دین فرقہ بازی پر توآنکھیں بند کرکے ایمان لے آئیں گے لیکن دینِ مبین کی سب سے بنیادی اکائی یعنی قرآن کے احکام کی سراسر خلاف ورزی کرتے چلے جائیں گے۔ اوّل تو ہم قرآن پڑھنا ہی ترک کر چکے ہیں، مدت سے یہ کام ہم
مزید پڑھیے








اہم خبریں