Common frontend top

دلچسپ و عجیب


بھارتی شہری نے سکے جمع کرکے بائیک خرید لی

بدھ 23 فروری 2022ء
آسام(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والے شہری نے ڈھیروں سکے جمع کرکے موٹر سائیکل خرید لی۔مذکورہ شخص نے کئی مہینوں تک سکے جمع کیے جس کے بعد سکوں سے بھری بوری اٹھا کر سکوٹر خریدنے شو روم پہنچ گیا اور سکوٹر (بائیک )خرید لی۔بھارتی شہری کی سکوں سے بھری بوری کو تین لوگ اٹھا کر شوروم میں لائے جہاں کئی لوگوں نے مل کر سکے گنے جس میں کافی وقت بھی لگا۔مذکورہ شخص کی خواہش تھی کہ وہ اپنا سکوٹر خریدے جس کے لیے اس نے مہینوں تک سکے جمع کیے اور اس طرح خواہش پوری ہوئی۔
مزید پڑھیے


پانی میں آلودگی بتانے والا دستی ڈی این اے کمپیوٹر

پیر 21 فروری 2022ء
الینوائے ( نیٹ نیوز) دنیا بھر میں آلودہ پانی کی شناخت کرنے والے بہت سے فلٹرموجود ہیں لیکن اب اصل ڈی این اے کی بنیاد پر ایک بہت دلچسپ واٹرسینسربنایا گیا ہے لیکن وہ آلودگی کا اظہار کمپیوٹر کی زبان میں کرتا ہے ۔الینوائے کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے جولیئس لکس نے ڈی این سے حیاتیاتی کمپیوٹر کے تحت کام کرنے والا سینسر بنایا ہے جو بہت کم خرچ اور سادہ ہے ۔ ایک جانب تو یہ آبی آلودگی ظاہر کرنے والا سادہ سینسر ہے تو دوسری جانب اس سے حیاتیاتی کمپیوٹر سازی میں بھی پیشرفت ہوگی۔
مزید پڑھیے


بولیویا میں شہری کے گھر پر شیطانی مجسمے ،لوگ خوفزدہ

پیر 21 فروری 2022ء
سکرے ( نیٹ نیوز) بولیویا میں ڈیوڈ شوک نامی کان کن نے سینگوں والی شیطانی کھوپڑیاں اور دیگر پراسرار جانور اپنے گھروں کی دیواروں پر تعمیر کئے جس پر مقامی افراد خوف کھانے لگے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ شاید اس گھر میں جادوئی اور شیطانی عمل بھی ہوتے ہیں۔یہ مکان ایل ایلٹو نامی شہر میں قائم کیا گیا ہے جو بلندی پر واقع ہے ۔ اس حوالے سے ڈیوڈ نے کہا ہے کہ اس کا شیطانی عمل سے کوئی تعلق نہیں بلکہ وہ یہاں آنے والے سیاحوں کو ہسپانوی نوآبادیاتی مظالم دکھانا چاہتے تھے ۔ ان کے
مزید پڑھیے


چہرے پر انسانی تاثرات اور جذبات ظاہر کرنے والا روبوٹ بچہ

هفته 19 فروری 2022ء
ٹوکیو(ویب ڈیسک) جامعات اورمیڈیکل کالجوں میں انسانی جذبات اوراحساسات ظاہر کرنے والی تصاویراورویڈیوزکوتدریس میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ لیکن اب ایک روبوٹ بھی یہ تمام جذبات بہت اچھی طرح اپنے چہرے پر نمایاں کرسکتا ہے ۔اس روبوٹ بچے کا پورا نام ’’نکولا دی اینڈروئڈ چائلڈ‘‘ ہے اور وہ اپنے چہرے پر جو بھی تاثر دکھاتا ہے اس میں کوئی کمی نہیں ہوتی جسے تمام افراد پہچان سکتے ہیں۔ یہ روبوٹ اپنے چہرے پر خوشی، غم، خوف، غصے ، حیرت، اور مضحکہ خیزتاثرات ظاہر کرتا ہے ۔
مزید پڑھیے


وہیل کے ساتھی کی تلاش میں 6000 کلومیٹر کے سفر کا انکشاف

جمعه 18 فروری 2022ء
ہوائی(ویب ڈیسک ) اگرچہ وہیل گہرے پانیوں میں لمبے سفر کی عادی ہوتی ہیں لیکن بالخصوص نسل خیزی اور ملاپ کے وقت وہ سرگرم ہوکر اپنے ساتھی کی تلاش میں 6000 کلومیٹر تک کا فاصلہ پورا کرتی ہیں۔نئی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ موسمِ گرما مین الاسکا اور کینیڈا میں رہتی اور کھاتی ہیں۔ پھر سردیوں میں وہ نسل خیزی کے لیے ہوائی یا پھر میکسیکو تک جاتی ہیں۔ ماہرین نے ثابت کیا ہے کہ صرف نر ہی نہیں بلکہ مادہ وہیل بھی نسل خیزی کیلئے طویل سفر کرتی ہیں۔ سائنسدانوں کے مطابق وہیل ایک گھنٹے میں
مزید پڑھیے



آنکھ کا پردہ دماغی صحت یا مرض کا انکشاف کرسکتا ہے : تحقیق

جمعرات 17 فروری 2022ء
آکلینڈ(ویب ڈیسک) آنکھوں پر نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ آنکھ میں روشنی محسوس کرنے والی حساس بافت یعنی ریٹینا کی پشت پر دھاریوں کا تعلق دماغی صلاحیت و صحت سے ہوسکتا ہے ۔ اس ضمن میں سب سے اہم بیماری الزائیمر ہے جو دھیرے دھیرے دماغی صلاحیت کو تباہ کردیتی ہے ۔ یہ مرض خاموشی سے بڑھتا ہے لیکن جب اس کی شدید علامات ظاہر ہوتی ہیں تو اس وقت بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے ۔ تاہم وہ دن دور نہیں جب آنکھوں کے معائنے سے اس کیفیت کی قبل ازوقت پیشگوئی کی جاسکتی ہے جو ڈیمنشیا کی
مزید پڑھیے


اوپر تلے چار انڈے متوازن کرنے کا عالمی ریکارڈ

پیر 14 فروری 2022ء
استنبول( نیٹ نیوز) یمنی نوجوان محمد مقبل نے چار انڈے اوپر تلے متوازن کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ۔سب سے زیادہ انڈے ایک دوسرے پر متوازن کرنے کا پچھلا عالمی ریکارڈ بھی مقبل ہی نے بنایا تھا جس میں اس نے تین انڈے اوپر تلے متوازن حالت میں رکھے تھے ۔اپنی تازہ کوشش اس نے ترک شہر استنبول میں کی اور ایک کے اوپر ایک کرکے ، چار انڈے متوازن کرکے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ۔مقبل نے کہا مجھے اپنے بچپن ہی سے مختلف چیزیں ایک دوسرے پر متوازن کرنے کا شوق تھا۔
مزید پڑھیے


کھانے پینے کی درست عادت عمر میں دس سال کا اضافہ کرسکتی ہے : تحقیق

هفته 12 فروری 2022ء
اوسلو(ویب ڈیسک ) ناروے کے سائنسدانوں کے مطابق اگر درست غذائی عادات اپنائی جائیں تو اس سے عمر میں دس برس کا اضافہ بھی ہوسکتا ہے ۔ اس کی تصدیق کے لیے انہوں نے ایک درست ترین کیلکیولیٹر بھی بنایا ہے ۔سائنسدانوں نے کہا ہے گوشت کا استعمال کم کم کردیا جائے ۔ پھلوں اور سبزیوں سمیت لوبیا، دالیں پھلیاں، گری دار میوے اور مکمل اناج کو روزمرہ کا معمول بنائیں تو یہ زندگی کی طوالت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
مزید پڑھیے


موٹاپا کم کرنا ہے تو زیادہ نیند لیجیے : تحقیق

جمعه 11 فروری 2022ء
شکاگو(ویب ڈیسک ) امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ زیادہ سونے سے موٹاپا کم کرنے میں مدد ملتی ہے کیونکہ اس وجہ سے ہمیں کم کیلوریز کی ضرورت پڑتی ہے ۔80 رضاکاروں پر کی گئی اس تحقیق میں نیند کے دورانیے ، سونے جاگنے کے معمولات اور توانائی کی روزمرہ ضروریات پر نظر رکھی گئی۔معمول سے زیادہ نیند لینے والے رضاکاروں کی بھوک کم ہوئی، ہاضمہ بہتر ہوا جبکہ اضافی ورزش یا جسمانی مشقت کے بغیر ان کا وزن بھی قابو میں رہا۔نیند میں اوسطاً ایک گھنٹے کے اضافے سے رضاکاروں میں غذائی توانائی کی یومیہ ضرورت میں لگ بھگ
مزید پڑھیے


مگرمچھ کو6سال بعد گردن میں پھنسے ٹائرسے آزادی مل گئی

جمعرات 10 فروری 2022ء
جکارتہ(ویب ڈیسک) انڈونیشیا میں 6 سال سے گردن میں موٹرسائیکل کا ٹائرلے کرتیرنے والے مگرمچھ کوبالآخر ٹائرسے آزادی مل گئی۔جانوروں سے متعلق تنظیموں اورمقامی افراد نے متعدد بارمگرمچھ کے گلے سے ٹائرنکالنے کی کوششیں کیں لیکن ناکام رہے ۔مقامی لوگوں میں ’’ہاروالا مگرمچھ ‘‘ کے نام سے مشہورمگرمچھ کے گلے سے ٹائرنکالنے کے انتظامیہ نے انعام کا اعلان بھی کیا تھا لیکن کوئی بھی ٹائرنہ نکال سکا۔ہربارجال سے بچ نکلنے والا مگرمچھ بلآخر اب جال میں پھنس گیا جس کی گردن سے ٹائرنکال کراسے واپس دریا میں چھوڑدیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں