Common frontend top

سعدیہ قریشی


حساب لیڈر دیتا ہے !


تحریک انصاف کے چیئرمین کی گرفتاری اور رہائی کا تماشا ہم سب نے دیکھا۔ایک لمحے کیلئے سوچیں کہ اگر عمران خان کی جگہ کوئی مذہبی لیڈر ہوتا اور اس کے فالوورز نے یہ طوفان ملک میں اٹھایا ہوتا تو اس وقت آپ کی رائے یقینا مختلف ہوتی۔ عالمی اداروں اور عالمی برادری کی طرف سے بھی پاکستان ایک الگ دباؤ کا سامنا کرتا۔اگر فالورز امن تباہ کرتے ہیں تو ان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔پاکستان کے وقار اور سالمیت کو کسی صورت قربان نہیں کیا جا سکتا۔ عمران خان کے فالوورز اپنے لیڈر کی رہائی پر خوش
اتوار 14 مئی 2023ء مزید پڑھیے

حوصلہ رکھیں۔۔۔

جمعه 12 مئی 2023ء
سعدیہ قریشی
سنتے ہیں کہ اپنے ہی تھے گھر لوٹنے والے اچھا ہوا میں نے یہ تماشا نہیں دیکھا ادا جعفری نے نہ جانے کس تناظر میں یہ شعر کہا تھا مگر آج خیال آیا کہ وہ خوش قسمت ہیں جنہوں نے آج کے پاکستان میں سیاسی احتجاج کا یہ رقص اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا۔ تحریک انصاف کے حامیوں نے جس طرح اپنے لیڈر کی گرفتاری پر طوفان اٹھایا ، اس کی سو بار بھی مذمت کی جائے تو کم ہے۔ پر تشدد احتجاج کے یہ ہولناک منظر پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ شرمناک اک باب کے طور پر یاد رکھے
مزید پڑھیے


وقت کا بہتا دریا۔۔۔سب مایا ہے!

بدھ 10 مئی 2023ء
سعدیہ قریشی
برقی قمقموں کی زرد روشنی قلعے کی قدیم سرخ اینٹوں پر پھسلتی اس کے جھروکوں کو چومتی اور اس کی بالکونیوں سے رازو نیاز کرتی فضا پر ایک عجیب دھندلا غبار بن رہی تھی جو صرف رات کے اس پہر قلعے میں موجودگی، قمقموں کی زرد روشنی اور قدیم زمانوں کے احساس کے امتزاج ہی سے جنم لیتا ہے۔بار بار کا دیکھا ہوا شاہی قلعہ رات کے اس پہر روشنیوں میں ڈوبا ہوا ایک الگ ہی چھب دکھا رہا تھا۔یہ اکیسویں صدی کا لاہور شہر ہے، سن ہے 2023۔ مغلیہ عہد کا شاہی قلعہ اور اس کا تعمیراتی شکوہ
مزید پڑھیے


مائنڈ سیٹ:پر یا پنجرہ

جمعه 05 مئی 2023ء
سعدیہ قریشی
چند روز پیشتر ڈیجیٹل دنیا کے ایک معروف ڈیجٹل سکلز ایکسپرٹ شہزاد مرزا صاحب سے ان کے انسٹیٹیوٹ میں ملاقات ہوئی۔ گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کا سب سے بڑا مسئلہ مائنڈ سیٹ ہے۔یہی مائنڈ سیٹ ان کی کامیابی اور خوشی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔کہنے لگے میرا برسوں کا مشاہدہ یہ ہے کہ لو گ جسے کامیاب ہوتا دیکھتے ہیں اس کے بارے میں منفی پروپیگنڈا کرتے ہیں جس کے پاس پیسہ دیکھتے ہیں تو سوچتے ہیں کہ یہ پیسہ یقینا چوری کا ہوگا۔ بیشتر لوگ نئے ہنر سیکھنے پر یقین نہیں
مزید پڑھیے


سزا بھگتتے محنت کش اور لاڈلے مجرم

بدھ 03 مئی 2023ء
سعدیہ قریشی
یہ عجیب تضاد ہے کہ جیلوں میں بند چھٹے ہوئے بدمعاشوں اور خطرناک جرائم پیشہ افراد کو ہر حکومت سہولتیں دیتی ہے ۔اس کے برعکس ملک میں کروڑوں مزدور طبقے کے لیے کبھی کسی حکومت نے معاشی سہولتوں کے کسی خصوصی پیکج کا اعلان نہیں کیا ان غریبوں کو تو ان کے نام پر ہونے والی چھٹی بھی نہیں ملتی۔مزدوروں کے اندر بھی مختلف سطحوں کے طبقے موجود ہیں ایک وہ مزدور طبقہ ہے جو دفتروں فیکٹریوں اور کارخانوں میں کام کرتا ہے اور درجہ چہارم کا ملازم ہے اور جبکہ دوسرا مزدور طبقہ وہ
مزید پڑھیے



سمارٹ فون استعمال کرتا بے سمت غریب طبقہ

اتوار 30 اپریل 2023ء
سعدیہ قریشی
1822ء میں جب برطانیہ کے ایک ریاضی دان نے پہلا کمپیوٹر ایجاد کیا تو اس کے گمان میں بھی نہیں تھا کہ اس کی یہ ایجاد دنیا کے نظام کو تبدیل کرکے رکھ دے اور انسانی زندگیوں میں ایک انقلاب برپا کر دیگی۔یہ کمپیوٹر کی ابتدائی شکل تھی، اس کے بعد بعد کئی دہائیاں اس پہ کام ہوتا رہا پھر انیس سو اسی کا زمانہ تھا جب عام لوگ لفظ کمپیوٹر سے متعارف ہوئے۔کہیں کہیں دفتروں میں کمپیوٹر کا استعمال شروع ہوا۔ پاکستان میں نوے کی دہائی میں دفاتر میں کمپیوٹر کا استعمال شروع ہوا۔ یہ استعمال بھی بہت محدود پیمانے
مزید پڑھیے


اے آئی کا سونامی۔۔ہماری تیاری کیا ہے ؟

جمعه 28 اپریل 2023ء
سعدیہ قریشی
چند روز پہلے کی بات ہے صاحب زادے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے سوفٹ وئیر چیٹ جی پی ٹی سے محو کلام تھے ۔ کہنے لگے ماما آپ بھی آئیں اور کوئی سوال پوچھیں دیکھیں کتنا مزا آتا ہے۔ میں بھی دانیال کے ساتھ اس دلچسپ مگر حیران کن سرگرمی میں شریک ہوگئی۔ہم جو سوال پوچھتے کمپیوٹر کی سکرین پر سیکنڈز میں اس کا جواب آ جاتا۔اسی اثنا میں دانیال نے سوال لکھا ۔ کیا آرٹیفیشل انٹیلیجنس(AI) انسانوں کو ختم کر دے گی۔ فوراً سے پہلے جواب آیا مجھے معلوم نہیں۔میں سوچنے لگی کہ ایک بچے کے ذہن میں آرٹیفیشل
مزید پڑھیے


بعد از تہوار ۔۔۔!!

بدھ 26 اپریل 2023ء
سعدیہ قریشی
بعد از تہوار کے یہ دن بھی عجیب ہوتے ہے۔جیسے یاد کیے جانے اور فراموش کردئیے جانے کی درمیان کی کوئی کیفیت ہو، جیسے کوئی آکے چلا بھی جائے اور اس کا انتظار باقی رہے! عید کی سرکاری اعلان شدہ چھٹیوں کا طویل ویک اینڈ بھی ختم ہوا اور آج پاکستانی قوم پھر سے کام پر ہے۔ اخبار کی بات اور ہے یہاں اس کو چھٹی نہ ملی جس نے سبق یاد کیا ,کا کلیہ صادق آتا ہے۔سرکار کے کارندے پانچ دن چھٹیاں مناتے ہیں وہاں عید پر بھی اخباری صنعت سے وابستہ کارکنوں کو صرف دو چھٹیاں ملتی
مزید پڑھیے


اقبال بعد از وصال۔۔ایک حیرت خانہ

جمعه 21 اپریل 2023ء
سعدیہ قریشی
علی محمد چودھری جو ع۔م چودھری کے قلمی نام سے لکھتے ہیں پیشے کے اعتبار سے اسکول ٹیچر رہے ہیں مگر ایک بہت اعلی سطح کے اقبال شناس اور اقبال کے روحانی مرتبے کو سمجھنے والے ہیں اور انہیں اپنا روحانی مرشد سمجھتے ہیں۔اقبال بعد از وصال۔علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ سے ان کی عقیدت اور محبت کا ثبوت ہے۔علامہ اقبال پر ہزاروں کتابیں لکھی گئی ہیں لیکن شاید ہی کسی نے ان کے حقیقی مقام کو دریافت کرنے کی کوشش کی ہو۔اقبال بعد از وصال پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اقبال محض شاعر
مزید پڑھیے


اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے !

اتوار 16 اپریل 2023ء
سعدیہ قریشی
کراچی کے چڑیا گھر کی ہتھنی نور جہاں مناسب دیکھ بھال اور علاج نہ ہونے کی بنا پر سخت بیمار ہے۔پائوں میں سوزش ہے۔ کھڑی نہیں ہوسکتی، سو بے سدھ پڑی ہے۔نورجہاں کی عمر صرف 17 سال ہے اور ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر اس کو مناسب خوراک دی جائے اور اس کا دھیان رکھا جائے تو یہ بیس پچیس برس اور جی سکتی ہے۔مگر نورجہاں کا المیہ یہ ہے کہ وہ پاکستانیوں کے ہتھے چڑھ گئی۔تنہائی کا شکار کائون کی کہانی کسے بھولی ہوگی جسے واپس کمبوڈیا کے جانوروں کے بحالی کے مرکز بھیج دیا گیا۔ سچّی
مزید پڑھیے








اہم خبریں