Common frontend top

عدنان عادل


افغانستان کی معیشت


افغانستان پر طالبان کااقتدار قائم ہونے کے بعد وہاں کی معاشی صورتحال پاکستان کے لیے باعث ِتشویش ہے۔ کہنے کو تو افغانستان ایک الگ ملک ہے لیکن وہاں جو کچھ بھی رُونما ہوتا ہے اسکے پاکستان پر ایسے اثرات پڑتے ہیں جیسے ہمارے ملک کے کسی حصّہ میں یہ واقعہ پیش آیا ہو۔ افغانستان کے سیاسی ‘ معاشی حالات ہوںیا امن و امان کی صورتحال‘ پاکستان اِن سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ یہی دیکھیے کہ جیسے ہی کابل میں امریکہ کی کٹھ پتلی حکومت منہدم ہونے لگی اور طالبان کامختلف صوبوں پر قبضہ ہونا شروع ہوا تو پاکستان
اتوار 22  اگست 2021ء مزید پڑھیے

پانی کے پراجیکٹ

بدھ 18  اگست 2021ء
عدنان عادل
اگلے روز وزیراعظم عمران خان نے تربیلا توسیعی منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھا جس کے مکمل ہونے پر ملک کو پندرہ سو میگاواٹ اضافی ‘ سستی پن بجلی حاصل ہوگی۔اس منصوبہ کے تحت تربیلا ڈیم پر پہلے سے بنی ہوئی پانچویں سُرنگ کی اونچائی زیادہ کرکے اس میں بجلی بنانے کیلیے تین ٹربائن لگائے جائیں گے۔ پن بجلی کی لاگت بہت کم ہے۔ اسکا ایک یونٹ تین روپے سے کم قیمت میں پڑتا ہے جبکہ فرنس آئل وغیرہ سے ملنے والی بجلی کے ایک یونٹ کا نرخ بیس روپے سے زیادہ ہے۔تربیلا کی چار سرنگوں پر جو ٹربائن لگے ہوئے
مزید پڑھیے


ایتھوپیا میں خانہ جنگی

اتوار 15  اگست 2021ء
عدنان عادل
مشرقی افریقہ کاملک ایتھوپیا (حبشہ)ان دِنوں خانہ جنگی کا شکار ہے۔ گیارہ کروڑ آبادی کے اِس ملک کی اندرونی لڑائی میںگزشتہ دس ماہ کے دوران میں ہزاروں لوگ ہلاک اور تیس لاکھ انسان بے گھر ہوچکے ہیں۔اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے مطابق ایتھوپیا کے چالیس لاکھ لوگوں کو غذائی امداد کی فوری ضرورت ہے۔عام غیرمسلح‘معصوم شہری بھی اس خانہ جنگی کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ مسلح گروہ ایک دوسرے کے خلاف ظلم و بربریت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ مخالف فریق ایک دوسرے کے خلاف زہر اُگل رہے ہیں۔ خدشہ ہے کہ بڑے پیمانے پر نسل کُشی نہ ہو جائے۔ ایتھوپیا
مزید پڑھیے


سائبرفوج کی ضرورت

بدھ 11  اگست 2021ء
عدنان عادل
دنیا بہت تیزی سے تبدیل ہوگئی ہے ا وردفاعِ وطن کے تقاضے بھی۔ اب برّی‘ بحری‘ اورفضائی افواج کے ساتھ ساتھ سائبر فوج کی بھی ضرورت ہے۔ کچھ برس پہلے تک معاشروں اور قوموں کی سلامتی کا تصوّر یہ تھا کہ انکی علاقائی حدود کی سا لمیت برقرار رہے‘ کوئی بیرونی طاقت انکی علاقائی حدود کو پامال نہ کرے۔ کسی حد تک معاشی استحکام بھی دفاع کا ایک ستون تھا۔ لیکن کمپیوٹر‘ انٹرنیٹ ‘ آپٹیکل فائبر‘سیٹلائیٹ ‘ اسمارٹ فون‘ روبوٹس‘ مصنوعی ذہانت‘ الگورتھم‘ انٹرنیٹ آف تھنگز(آئی او ٹی) کی ایجادات نے سلامتی اوراقتدارِ اعلیٰ کے تصوّرا ت تبدیل کردیے
مزید پڑھیے


گیس منصوبوں میں تاخیر

پیر 09  اگست 2021ء
عدنان عادل
ملک میں قدرتی گیس کا بحران بڑھتا جارہا ہے جبکہ حکومت اسے حل کرنے کیلیے سست رفتاری سے کام کررہی ہے۔ چند برس پہلے تک گیس کی قلّت صرف سردیوں تک محدود تھی جب لوگ گھروں میں ہیٹر اور گیزر چلانا شروع کرتے تھے اور گیس کی طلب یکا یک بڑھ جاتی تھی۔ سردی کے مہینوں میں اکثر و بیشتر رہائشی علاقوں میںگیس کی لوڈ شیڈنگ معمول کی بات ہے۔ گیس کا پریشر اتنا کم ہوجاتا ہے کہ چولہے پر کھانا یا روٹی پکانا ممکن نہیں رہتا۔ لوگ متبادل کے طور پر گیس کے سلنڈرز استعمال کرتے ہیں۔گیزر بجلی سے
مزید پڑھیے



جھوٹ پر مبنی بیانیے

اتوار 08  اگست 2021ء
عدنان عادل
چند ہفتے پہلے طالبان نے قندھار میں ایک شخص کو قتل کیا ۔ یہ آدمی کابل حکومت کا ملازم تھا جس نے کئی لوگوں کو بیدردی سے قتل کیا تھا۔ وہ کئی گھناؤنے جنسی جرائم میں ملوث تھا۔ اسکے بارے میں نام نہاد لبرل‘ سیکولر گروہ نے جھوٹی مہم شروع کی ہے کہ طالبان نے ایک کامیڈین کو قتل کردیا ہے۔ مقصد دنیا کو یہ باور کرانا تھا کہ طالبان فنون ِلطیفہ کے خلاف ہیں۔ حالانکہ وہ شخص کامیڈین نہیں تھا۔ اسی طرح گزشتہ جون میں بلوچستان میںجرائم پیشہ افراد نے عوامی نیشنل پارٹی کے ایک دولتمند رہنما‘ بڑے زمیندار
مزید پڑھیے


سندھ میں تبدیلی کی خواہش

بدھ 04  اگست 2021ء
عدنان عادل
دیہی سندھ کی سیاست نسلی‘ لسانی تشخص کے گرد گھومتی رہی ہے۔ تحریک انصاف کے یہ دعوے کہ وہ آئندہ سندھ میں کامیابی حاصل کرلے گی فی الحال پیپلزپارٹی کے خلاف ایک نفسیاتی جنگ سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتے ۔ وفاقی وزراء اور تحریک انصاف کے قائدین آجکل بیان دے رہے ہیں کہ انکی پارٹی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ میں اگلی صوبائی حکومت پی ٹی آئی بنائے گی۔گزشتہ پچاس برسوں میں اب تک مجموعی طور پر تئیس برس پیپلزپارٹی سندھ صوبائی حکومت پر براجمان رہی ہے۔ گزشتہ تیرہ برس سے مسلسل اسکی حکومت ہے ۔اس سے پہلے
مزید پڑھیے


تیونس میں جمہوریت کا دھڑن تختہ

اتوار 01  اگست 2021ء
عدنان عادل
معاشی بدحالی کس طرح عوام کو سیاسی جمہوریت سے بددِل کرسکتی ہے،اسکی ایک مثال تیونس کے حالیہ واقعات ہیں۔ شمالی افریقہ کے ملک تیونس میںپچیس جولائی کوصدر مملکت قیس سعید نے پارلیمان کو ایک ماہ کیلیے معطل کردیا اور وزیراعظم ہشام المشیشی کی حکومت کو برخاست کرکے کئی اہم وزرا ء کوبھی فارغ کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کو صدر کے دفتر میں بلا کر ان سے زبردستی استعفیٰ لیا گیا اور انہیں زدوکوب بھی کیا گیا۔ پارلیمان کی عمار ت کے باہرسیکیورٹی عملہ تعینات کردیا گیا ہے تاکہ کوئی رکن اسمبلی عمارت میں داخل نہ ہوسکے۔تین یا اس سے
مزید پڑھیے


افغانستان میں امریکہ کا نیا کھیل

بدھ 28 جولائی 2021ء
عدنان عادل
افغانستان دنیا کی جدید ترین جنگی طریقِ کار کا میدان بن گیا ہے۔امریکہ نے یہاں مصنوعی ذہانت اور الگورتھم کے ذریعے نئی جنگ شروع کردی ہے۔ چند روز پہلے افغان طالبان پر امریکہ کے فضائی حملوں سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ امریکہ نے اپنے فوجی افغانستان سے بحفاظت نکال لیے لیکن اُس نے افغانستان میں اپنی فوجی کاروائیاں ترک نہیں کیں بلکہ واشنگٹن انتظامیہ خلیجی ممالک کے اڈوں کے ذریعے کابل میںبراجمان اپنی کٹھ پتلی حکومت کی مدد کر ے گی اور جب ضرورت پڑے گی طالبان کی پیش رفت روکنے کی غرض سے اُن پرجنگی طیاروں ‘ میزائل
مزید پڑھیے


کیوبا میں بدامنی

اتوار 25 جولائی 2021ء
عدنان عادل
امریکی سامراج معاشی پابندیوں‘سوشل میڈیا کے ذریعے پراپیگنڈہ اور اپنے زرخرید ’دانشوروں‘کے ذریعے کس طرح دنیا کے دیگر ملکوں میں بے چینی اوربدامنی پیدا کرتا ہے اسکی تازہ ترین مثال چھوٹاسا ملک کیوبا ہے جہاں متعدد شہروں میںچند ہفتوں سے لوگ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔ باسٹھ سال پہلے کیوبا میںکمیونسٹ انقلا ب آیا تھا ۔ اسکے بعد سے اب تک یہ تاریخ کے سب سے بڑے احتجاجی مظاہرے ہیں۔ امریکہ کے جنوب میں کیریبئین جزائر ہیں، ان میں سب سے بڑا جزیرہ کیوبا ہے، جو امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل سے تقریبا ڈیڑھ سو کلو
مزید پڑھیے








اہم خبریں