Common frontend top

عمران خان


کورونابے قابو،وزیر اعظم اورخاتون اول متاثر، مزید 42 جاں بحق،3876نئے مریض

اتوار 21 مارچ 2021ء

اسلام آباد،ملتان،لاہور(وقائع نگار،92 نیوزرپورٹ،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں،سپیشل رپورٹر،جنرل رپورٹر ) وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ خاتون اول بشری بی بی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ، عمران خان کے کوروناٹیسٹ قومی ادارہ صحت سے کرائے گئے ،پہلاٹیسٹ مثبت آنے پرتصدیق کیلئے دوسراٹیسٹ بھی کیاگیا جومثبت آیا،وزیراعظم کو 5سے دس روزکے اندرکورونا ہوا،ان کوجنوری میں ویکسین لگانے کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے اپنی باری پرہی ویکسین لگوائی اورکہاویکسین پہلے ہیلتھ ورکرزکولگوائیں،وزیراعظم کوویکسین کی دوسری ڈوز20روزبعدلگے گی۔ذرائع کے مطابق عمرا ن خان گزشتہ روز مالاکنڈ یونیورسٹی گئے تھے اور انہیں گلے میں خراش محسوس ہوئی، وہ کھانستے بھی
مزید پڑھیے


وزیراعظم نے کورونا ویکسین لگوالی

جمعه 19 مارچ 2021ء
اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان نے کورونا ویکسین لگوا لی ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے قوم سے اپیل کی ہے کہ کورونا وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ۔ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے کی مہم جاری ہے ،پہلے مرحلے میں ساٹھ سال اور اس سے زائد عمر کے افراد اور فرنٹ لائن ورکرز کو کورونا ویکسین فراہم کی جارہی ہے ۔
مزید پڑھیے


نیب قوانین، انتخابی اصلاحات کیلئے 10 رکنی کمیٹی قائم، اپوزیشن سے بھی مذاکرات کریگی

جمعه 19 مارچ 2021ء

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر؍ 92 نیوز رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے نیب قوانین اور انتخابی اصلاحات کے حوالے سے 10رکنی سیاسی کمیٹی قائم کردی، کمیٹی اپوزیشن سے مذاکرات بھی کرے گی۔ کمیٹی میں پرویزخٹک،شاہ محمودقریشی، فواد چودھری، شیخ رشید، شفقت محمود،عامرکیانی،سیف اللہ نیازی،شبلی فراز شامل ہیں۔ کمیٹی روزانہ کی بنیادپروزیراعظمسے ملاقات کرے گی اور اپوزیشن سے بات چیت کے حوالے سے آگاہ کریگی۔اپوزیشن سے مذاکرات کا ٹاسک پرویز خٹک اور شاہ محمودقریشی کوسونپا گیا ہے ۔سیاسی کمیٹی معیشت،روزگار،ریلیف پیکجز اورسبسڈیزسے متعلق بھی تجاویزدے گی۔92 نیوز رپورٹ کے مطابق وزراہی نہیں، نظام میں بھی بڑی تبدیلیوں کی تیاریاں جاری ہیں۔ناقص کارکردگی
مزید پڑھیے


وفاقی کابینہ: 7.8 ارب کا رمضان پیکج منظور، پی ڈی ایم انتشار پھیلا رہی، ہمیں کوئی خطرہ نہیں:وزیراعظم

بدھ 17 مارچ 2021ء
اسلام آباد (سپیشل رپورٹر؍ 92 نیوزرپورٹ؍ این این آئی)وفاقی کابینہ نے 7.8 ارب روپے کے رمضان پیکج کی منظوری دے دی جس کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر 19 اشیا پر سبسڈی دی جائے گی۔کابینہ کا اجلاس وزیرِ اعظم عمران خان کے زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایف بی آر بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری روکنے کے لئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم متعار ف کرانے کی کوشش کررہا ہے کیونکہ سیمنٹ انڈسٹری، فرٹیلائزر انڈسٹری اور سگریٹ انڈسٹری میں بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری ہوتا ہے ،40 فیصد سگریٹ
مزید پڑھیے


حکومت کی دوسری اننگز شروع ہوگئی:وزیراعظم

بدھ 17 مارچ 2021ء
اسلام آباد(92نیوزرپورٹ)وزیراعظم نے اعتمادکاووٹ لینے کے بعددوسری اننگز شروع کرنے کااعلان کردیا۔وزیراعظم کے زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔وزیراعظم نے کہااعتمادکاووٹ لینے کے بعددوسری اننگز شروع کرنے کااعلان کرتاہوں،وزرامقابلے کی تیاری کرلیں،ملکی نظام کوٹھیک اورعوامی ریلیف کویقینی بنایاجائیگا۔ وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں الیکشن کمیشن سے متعلق بھی تحفظات کااظہارکیااور کہاسینٹ الیکشن میں کھلابازارلگا،الیکشن کمیشن کونوٹس لیناچاہئے تھا،الیکشن میں جدیدٹیکنالوجی کااستعمال کیاجاسکتاتھا۔کابینہ ارکان نے الیکشن کمیشن سے متعلق وزیراعظم کے موقف کی تائیدکی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے انتخابی اصلاحات کی ہنگامی طورپرتیاریوں کی ہدایت کردی اورکہا اوورسیزسے ووٹنگ کاحق اورآئی ووٹنگ کاوعدہ پوراکرینگے ۔ذرائع کے مطابق
مزید پڑھیے



نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی، فوڈ سکیورٹی بڑے چیلنج: وزیراعظم

منگل 16 مارچ 2021ء

اسلام آباد؍ نوشہرہ (سپیشل رپورٹر؍ این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم خوردنی تیل، گھی، پام آئل درآمد کرتے ہیں، پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر سب سے بڑا چیلنج فوڈ سکیورٹی ہے ۔نوشہرہ میں زیتون کی شجر کاری کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا پاکستان کو مختلف چیلنجز درپیش ہیں، اس میں سب سے بڑا خوراک کا تحفظ ہے ، ایک وقت تھا کہ ہم گندم برآمد کرتے تھے اور گزشتہ 2 سال کے عرصے میں پہلے ہم نے 30 لاکھ ٹن گندم درآمد کی اور اس مرتبہ
مزید پڑھیے


سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کی منظوری،قانون سازی جلد مکمل کی جائے :وزیراعظم

اتوار 14 مارچ 2021ء

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر؍ این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون ٹیکنالوجی کو کمرشل، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، ایگرکلچر و دیگر پرامن مقاصد کے لئے بروئے کار لانا وقت کی اہم ضرورت ہے ، ڈرون ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے وسائل کا موثر استعمال اور سروس ڈیلیوری میں بہتری میں مدد ملے گی۔سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کا مقصد ملک میں ڈرون ٹیکنالوجی کا فروغ، ڈویلپمنٹ اور اس اہم شعبے کو ریگولیٹ کرنا ہے ۔ سول ڈرون اتھارٹی کے پاس ڈرون ٹیکنالوجی کو ریگولیٹ کرنے ، لائسنسوں کا
مزید پڑھیے


جرمنی میں سرکاری ملازم کو مصر کیلئے جاسوسی کرنے پرقید

جمعه 12 مارچ 2021ء
برلن (این این آئی )جرمنی میں سرکاری ملازم کو مصر کیلئے جاسوسی کرنے پر سز ا سنا دی گئی ،مذکورہ شخص نے جرمن چانسلر کے دفتر میں کام کے دوران مصری خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ امین نے اپنے عہدے کا غلط فائد اٹھاتے ہوئے جرمن میڈیا کی کوریج کے بارے میں مصر کو اطلاعات فراہم کرنے کیلئے دفتری آلات کا بھی استعمال کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی میں ایک سرکاری وکیل نے بتایا کہ برلن کی ایک عدالت نے ایک مصری نژاد جرمن شہری کو چانسلر مرکل کے دفتر میں کام کرنے کے دوران مصر
مزید پڑھیے


عمران، شاہ محمود،جنرل باجوہ سے ازبک وزیر کی ملاقاتیں؛ بندرگاہوں تک ازبکستان کی آسان رسائی کیلئے پرعزم:وزیراعظم

جمعرات 11 مارچ 2021ء
اسلام آباد،راولپنڈی (سپیشل رپورٹر،92 نیوز رپورٹ،آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ازبکستان کیساتھ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دے گا،تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور عوامی وفود کے رابطوں کے ذریعے وسطی ایشیا کے ممالک کیساتھ قریبی تعلقات کیلئے پر عزم ہے ، پاکستان،ازبکستان اور افغانستان کے درمیان مجوزہ ریلوے منصوبے پر فوری عملدرآمد کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، پاکستانی بندرگاہیں وسطی ایشیائی ممالک کیلئے سمندری تجارت کا مختصر ترین راستہ ہیں ، افغان مسئلہ کا مذاکرات کے ذریعے پرامن حل ضروری ہے ، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور اقتصادی ترقی دیرینہ
مزید پڑھیے


ای سی سی میں رمضان پیکج کی منظوری، وزیراعظم گھی مہنگا کرنے کے مخالف: 170روپے کلو ملے گا

جمعرات 11 مارچ 2021ء
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر، 92 نیوزرپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی۔وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں یوٹیلیٹی سٹورز پر 7 ارب 80 کروڑ روپے کا رمضان ریلیف پیکج منظور کر لیا گیا، رمضان پیکیج کے تحت 19 اشیائے ضروریہ پر 10 سے 50 روپے تک سبسڈی دی جائے گی،آٹے پر 30 روپے 50 پیسے فی کلو سبسڈی دی جائے گی، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 800 روپے پر فراہم کیا جائے گا،دال چنے پر 15 روپے ، دال ماش اور دال مونگ پر
مزید پڑھیے








اہم خبریں