Common frontend top

عمران خان


وزیراعظم کو قومی اسمبلی کا اعتماد حاصل،178 ووٹ ملے

اتوار 07 مارچ 2021ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر؍ وقائع نگار؍ صباح نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے 178 ووٹوں کے ساتھ اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایوان سے 178ووٹ حاصل کئے جبکہ وزیر اعظم منتخب ہونے پر انہیں 176 ووٹ ملے تھے ،اس طرح انہوں نے پہلے کے مقابلے میں 2 اضافی ووٹ لئے ۔اپوزیشن کے محسن داوڑ اور مولانا عبدالاکبر چترالی ایوان میں موجود رہے ۔اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ایوان سے اپنے خطاب میں کہا الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ وہ ایجنسیوں سے خفیہ
مزید پڑھیے


پیسے اور لالچ کے باوجود سینٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کرینگے : وزیراعظم، ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں، ظہرانہ

بدھ 03 مارچ 2021ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر؍ نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پیسے اور لالچ کے باوجود سینٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے ، ہمارے ارکان سے رابطے ہو رہے ہیں مگر ہم متحد ہیں،ووٹنگ میں ہمارے ووٹ ضائع نہیں ہونے چاہئیں، اپوزیشن سینٹ الیکشن جیتنے کیلئے ہر حربہ استعمال کر رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو وزیراعظم ہائوس میں ظہرانہ اور حکومتی واتحادی جماعتوں کے ارکان سے ملاقات میں کیا۔ظہرانے میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، مسلم لیگ (ق)، بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے وفود نے شرکت کی۔گزشتہ روز وزیراعظم سے وزیر
مزید پڑھیے


وزیراعظم عمران خان کا دورہ سری لنکا کامیاب ترین رہا:ہائی کمشنر

اتوار 28 فروری 2021ء
نوشہرہ(نمائندہ 92نیوز)سری لنکا میں مقیم پاکستان کے ہائی کمشنر جنرل(ر)محمد سعد خٹک نے وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ سری لنکا کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ مجموعی طور پر وزیرِ اعظم کا دورہ کامیاب ترین رہا۔ کورونا سے ہلاکت ہونے والوں کو باعزت دفنانے کے فیصلے کا سہرا اللہ نے پاکستان اور وزیرِ اعظم عمران خان کے سر باندھا۔
مزید پڑھیے


پنجاب، مجوزہ بلدیاتی نظام مسترد، دوبارہ جائزہ لیا جائے :وزیراعظم

هفته 27 فروری 2021ء
لاہور،اسلام آباد( وقائع نگار؍ سپیشل رپورٹر؍ ؍ این این آئی؍ اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ورثے میں ملنے والے مسائل کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ، پچھلے 10 سال ملکی تاریخ کا تاریک ترین دور تھا، سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے باعث کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا، منصوبے کے پہلے مرحلے میں 1300 ارب روپے کی کاروباری سرگرمیاں ہوں گی، قطر سے ایل این جی کے نئے معاہدے سے آئندہ 10 سال میں تین ارب ڈالر کی بچت ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا
مزید پڑھیے


پاکستان، سری لنکا میں 5 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط؛ ایک جیسے چیلنجز کا سامنا، ملکر نمٹ سکتے ہیں: وزیراعظم

بدھ 24 فروری 2021ء
کولمبو (اے پی پی؍ مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سی پیک کا اہم حصہ ہے ، سری لنکا کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ سی پیک سے فائدہ اٹھائے ، پاکستان اور سری لنکا کو دہشت گردی سمیت ایک جیسے چیلنجز کا سامنا ہے ، پاکستان اور سری لنکا مل کر ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں جبکہ سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجہ پاکسے نے کہا جنوبی ایشیا میں پائیدار ترقی کیلئے کردار ادا کرنے پر دونوں ممالک کے درمیان اتفاق ہوا ہے ۔ منگل کو وزیراعظم پاکستان کے دورہ سری لنکا کے
مزید پڑھیے



وزیراعظم رواں ماہ بھی ٹیلیفون پر عوامی شکایات سنیں گے

پیر 22 فروری 2021ء
اسلام آباد (92 نیوزرپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر عوامی شکایات خود سننے کا فیصلہ کر لیا، رواں ماہ کے آخری ہفتے ٹیلیفون کے ذریعے عوام سے بات چیت کریں گے ۔ترجمان کے مطابق وزیر اعظم 75 منٹ تک عوام کی ٹیلی فون کالز براہ راست سنیں گے ، وفاقی وزراء اور معاونین بھی ہمراہ ہونگے ، وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر اعظم آفس، وزارت اطلاعات اور پی ٹی وی کو انتظامات کی ہدایت کر دی گئی ،گزشتہ مہینے ہونے والی ٹیلیفون کالز میں عوام کی جانب سے نشاندہی کئے گئے مسائل کو کافی حد
مزید پڑھیے


ارکان پارلیمنٹ ساتھ ، سینٹ الیکشن جیتیں گے :وزیراعظم

بدھ 17 فروری 2021ء
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر؍ 92 نیوز رپورٹ؍ نیوز ایجنسیاں) وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی ارکان کی جانب سے پارلیمانی بورڈ کے فیصلوں پر اعتراضات پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیاہے اور پارلیمانی بورڈ کو اعتراضات والے ناموں پر ازسر نو غور کی ہدایت کی۔وزیراعظم عمران خان کے زیرصدارت تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک انصاف کی جانب سے سینٹ الیکشن کے لئے امیدواروں کے ناموں پر تفصیلی غور ہوا ۔ وزیر اعظم نے پارٹی ارکان کی جانب سے پارلیمانی بورڈ کے فیصلوں پر اعتراضات پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور
مزید پڑھیے


2سال کے دوران وزیراعظم ہائوس کا خرچہ 49 فیصد کم ہوگیا:تفصیلات جاری

بدھ 17 فروری 2021ء
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نے سرکاری خزانے سے خرچ کی جانے والی رقم کی تمام تفصیلات جاری کردیں۔ گزشتہ دو برسوں میں وزیراعظم ہاؤس کا خرچہ 49 فیصد کم ہوگیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات 509 ملین سے کم کر کے 280 ملین تک ہوگئے ۔ دستاویزات میں لکھا گیا ہے کہ اختیارات کے باوجود گفٹس، ٹپس اور کیش ایوارڈ سمیت گرانٹ کی مد میں ایک روپیہ بھی صوابدیدی فنڈ سے خرچ نہیں کیا۔ سرکاری دستاویز کے مطابق 2018 میں وزیراعظم ہاؤس کا قرضہ 509 ملین تھا جبکہ وزیراعظم آفس کا خرچہ 514 ملین روپے تک تھا
مزید پڑھیے


سینٹ ٹکٹوں میں تبدیلی کا عندیہ،کسی پیراشوٹر کو سینیٹر نہیں بنائیں گے : وزیراعظم

منگل 16 فروری 2021ء

اسلام آباد(وقائع نگار؍سپیشل رپورٹر؍ 92 نیوز رپورٹ)وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت تحریک انصاف پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سینٹ ٹکٹوں کی تقسیم پر تحفظات کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں کہا کہ ٹکٹ میرٹ پر دیئے جائیں گے ۔ اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے سینٹ الیکشن کے لئے دی گئی ٹکٹوں پر تحفظات کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق سندھ سے سیف اللہ ابڑو اور فیصل واوڈا کی ٹکٹیں واپس ہونے کا امکان ہے ۔ خیبرپختونخوا سے نجیہ اللہ خٹک اور فیصل سلیم سے بھی ٹکٹیں واپس لی جاسکتی ہیں۔اجلاس میں پارٹی
مزید پڑھیے


جاپانی تکنیک ’میاواکی‘ آلودگی سے لڑنے کا بہترین طریقہ ہے :وزیر اعظم

اتوار 14 فروری 2021ء

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر،صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے جاپان کی ’میاواکی‘ تکنیک کی طرز پر شہری شجرکاری کا آغازکردیا، یہ آلودگی سے لڑنے کا بہترین طریقہ ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرانہوں نے لکھا اس تکنیک کے ذریعے درخت 10 گنا زیادہ نشوونما پاتے اور 30 گنا زیادہ گھنے ہوتے ہیں، لاہور میں50 سائٹس کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ پہلا تجربہ لبرٹی چوک پر2020ء میں کیا گیا تھا۔وزیر اعظم نے جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں دہشتگردوں کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کے اہلخانہ سے بھی تعزیت کا
مزید پڑھیے








اہم خبریں