Common frontend top

عمران خان


معاشی سرگرمیاں، روزگار بڑھانے والے منصوبوں کو ترجیح دی جائے :وزیراعظم

هفته 08 مئی 2021ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ایسے عوامی فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دی جائے جن سے ملک کے طول و عرض میں معاشی سرگرمیوں اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اگلے مالی سال کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے مجوزہ سفارشات پر اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر برائے صنعت مخدوم خسرو بختیار، معاون خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود اور سینئر افسران نے شرکت کی۔عمران خان نے عوامی فلاحی اور
مزید پڑھیے


روزنامہ92نیوز فورم: وزیر اعظم کا دورہ سعودیہ معاشی و دفاعی تعاون کیلئے ہے :عسکری و خارجہ ماہرین

جمعه 07 مئی 2021ء
لاہور (فورم رپورٹ : رانا محمد عظیم ، محمد فاروق جوہری )وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب معاشی و دفاعی تعاون کیلئے ہے ۔پاکستان، سعودی عرب کے تعلقات میں تھوڑا سا تناؤ آ یا تھا، وزیر اعظم کا دورہ اس تناؤ کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، مشرق وسطیٰ میں جو حالات ہیں ان میں سعودی عرب کا دورہ عمران خان کا اچھا فیصلہ ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار عسکری و خارجہ امور کے ماہرین نے روزنامہ92نیوز فورم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔یوکرائن میں پاکستان کے سابق سفیر جنرل (ر)زاہد مبشر شیخ نے کہا
مزید پڑھیے


یورپی یونین کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کرینگے ،ختم نبوت قانون پر سمجھوتہ نہیں ہوگا:وزیراعظم

منگل 04 مئی 2021ء

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹر)حکومت نے یورپی پارلیمنٹ کی پاکستان مخالف قرارداد کے جواب میں ناموس رسالتؐ کے قانون اور قادنیوں کو کافر قرار دینے کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیراعظم کی سربراہی میں گزشتہ روز یہاں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے پاکستان کے جی ایس پی پلس سٹیٹس پر نظرثانی کی قرارداد منظور ہونے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں قرار داد کے نکات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق شرکا کو بتایا گیا کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس
مزید پڑھیے


اسلاموفوبیا کے مسئلے پر واضح خیالات الجزیرہ کے پروگرام میں عمران خان کو ہفتہ کی شخصیت قرار دیدیا گیا

جمعه 30 اپریل 2021ء
اسلام آباد (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان کو اسلامو فوبیا کے مسئلے کے حل کے لئے ان کے خیالات اور کوششوں پرالجزیرہ کے ہفتہ وار پروگرام ’’سباق الاخبار‘‘(نیوز مقابلہ) میں ہفتہ کی شخصیت کا ووٹ دیا گیا ۔سباق الاخبار الجزیرہ ٹی وی پر عربی میں ایک گھنٹے کا ہفتہ وار لائیو پروگرام ہے ۔ یہ پروگرام عرب ممالک میں بہت مقبول ہے ۔ اس پروگرام میں چینل ہفتے کی تین سے چار بڑی خبروں کا انتخاب کرتا ہے اور اس کے بعد ناظرین سے ووٹ دینے کو کہا جاتا ہے کہ کون سی نیوز سٹوری اور اس سے
مزید پڑھیے


سیکرٹریٹ آغاز،جنوبی پنجاب صوبہ بھی بنے گا:وزیراعظم

منگل 27 اپریل 2021ء

ملتان (سپیشل رپورٹر، سٹاف رپورٹر،نیوز ایجنسیاں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا کے سوا ارب مسلمانوں کو نبی ﷺکی شان میں آزادء اظہار کے نام پر ہونے والی گستاخی سے تکلیف پہنچتی ہے ،تمام مسلمان ممالک کو ساتھ ملا کر مغرب کو باور کرائیں گے اور پھر بھی وہ باز نہ آئے تو ان کا تجارتی بائیکاٹ کرسکتے ہیں،پھر اس کا اثر بھی ہوگا،جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کی شروعات ہوگئی ، جنوبی پنجاب صوبہ ضرور بنے گا اور اس کے لئے آئینی ترمیم لائیں گے ،پنجاب کے لوگ عثمان بزدار کی پانچ سالہ کارکردگی کو یاد
مزید پڑھیے



قومیں جنگ نہیں، کرپشن سے تباہ ہوتی ہیں: وزیراعظم

پیر 26 اپریل 2021ء

اسلام آباد(نیٹ نیوز؍ مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومیں بمباری اورجنگوں سے تباہ نہیں ہوتی بلکہ جب حکمران کرپشن کرتے ہیں تو قوم تباہ ہوجاتی ہے ۔ تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے حوالے سے اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کرپشن دو قسم کی ہوتی ہے ، ایک تو نچلا سرکاری نوکر پٹواری اور تھانیدار کرپشن کرتا ہے ، جس سے لوگ تنگ ہوتے ہیں۔عمران خان نے کہا جو کرپشن قوموں کو تباہ کرتی ہے وہ جب ملک کے حکمران، وزیراعظم اور وزیر کرپشن شروع کرتے ہیں تو قوم مقروض ہو کر تباہ ہوجاتی ہے
مزید پڑھیے


کورونا کی خوفناک لہر؛پاکستان کی بھارت کو مدد کی پیشکش،وبا کاملکر مقابلہ کرنا چاہئے :وزیراعظم

اتوار 25 اپریل 2021ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر؍92 نیوز رپورٹ)پاکستان نے بھارت میں کوروناکی بگڑتی صورتحال پر تعاون کی پیشکش کردی۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مددکی پیشکش جذبہ خیرسگالی کے تحت کی گئی،پاکستان بھارت کووینٹی لیٹرز،ہائی پیپ فراہم کرنے کوتیارہے ،بھارت کوڈیجیٹل ایکسرے مشینیں،حفاظتی لباس،دیگرآلات کی پیشکش بھی کی ہے ،پاکستانی اوربھارتی حکام امدادکی جلدفراہمی کیلئے امورطے کرسکتے ہیں،حکام وباسے درپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلئے مزیدتعاون کے طریقہ کارکابھی جائزہ لیں گے ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی لہر کے پیش نظر ہمسایہ ملک کو جذبہ خیر سگالی کے تحت مدد کی پیشکش کرتے ہیں۔شاہ
مزید پڑھیے


دہشتگردوں کو دوبارہ سر نہیں اٹھانے دینگے :وزیراعظم

جمعه 23 اپریل 2021ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان نے کوئٹہ دہشت گردحملے کو قابل مذمت اور بزدلانہ قرار دیتے ہوئے اس میں معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہماری قوم نے دہشت گردوں کو شکست دینے کے لئے بڑی قربانیاں پیش کی ہیں اور ہم اس عفریت کو دوبارہ سر نہیں اٹھانے دیں گے ۔انہوں نے کہا اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لئے چوکس ہیں۔علاوہ ازیں وزیر اعظم نے اکنامک ایڈوائزی کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومتی کوششوں کی بدولت کاروباری فضا بہتر
مزید پڑھیے


فرانس سے تعلقات ختم کئے تو نقصان ہمارا ہوگا:وزیراعظم

منگل 20 اپریل 2021ء

اسلا م آباد (سپیشل رپورٹر؍ مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میر ے پاکستانیو! پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا ، اس ملک کے لوگوں کے دلوں میں نبی کریمﷺ کی محبت بستی ہے جہاں بھی گستاخی کی جاتی ہے تو ہم سب کو تکلیف ہوتی ہے ، پچھلے ہفتے ایک جماعت نے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ باقی پاکستانیوں سے انہیں نبی کریم ﷺ سے زیادہ پیارہے ، کالعدم ٹی ایل پی اور ہمارا مقصد ایک ،طریقہ کار الگ ہے ،توہین رسالت کسی صورت برداشت نہیں، ناموس رسالت کے مسئلے
مزید پڑھیے


شوکت ترین کو 35سال سے جانتا، امید ہے بہترین معاشی حکمت عملی اپنائیں گے :وزیراعظم

پیر 19 اپریل 2021ء

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک؍ نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان سے نئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے شوکت ترین کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات میں ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ماہر معاشیات، مالیاتی امور کے ماہرین، وفاقی وزیر حماد اظہر اور حکومتی جماعت کے سوشل میڈیا ارکان بھی موجود تھے ۔وزیراعظم نے کہا شوکت ترین کو 35 سالوں سے جانتا ہوں، یہ شوکت خانم ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز کا بھی حصہ رہے ہیں، مجھے پوری امید ہے کہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں