Common frontend top

عمران خان


وفاقی کابینہ: فلسطین کیلئے امدادی سامان بھیجنے کی منظوری

بدھ 19 مئی 2021ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر ،مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم امور زیر غور آئے ، وفاقی کابینہ نے فلسطین کیلئے امدادی سامان بھجوانے کی منظوری دیدی ،وزیر اعظم نے کابینہ کواس حوالے سے او آئی سی کے تحت امداد فراہم کرنے کا بندوبست کرنے کے علاوہ ادویات کے حوالے سے بھی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کر دی،کابینہ نے نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کو ختم کر نے ، صحافیوں و میڈیا پروفیشلز اور والدین کے تحفظ کے قانون سمیت الیکشن قانون میں ترمیم سے متعلق کابینہ کمیٹی برائے
مزید پڑھیے


سمندرپارپاکستانیوں نے 10 ماہ میں 24.2 ارب ڈالربھیج کر ریکارڈ قائم کردیا: وزیراعظم

بدھ 19 مئی 2021ء
اسلام آباد،پشاور (سپیشل رپورٹر،92نیوز رپورٹ ) وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک کا عظیم اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سمندر پارپاکستانیوں نے مالی سال 2021 کے پہلے 10 ماہ کے دوران 24.2 ارب ڈالربھیج کر پچھلے مالی سال کا ریکارڈ توڑدیا،رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران ترسیلات زرکا حجم 24 ارب 20 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ سمندر پار پاکستانیوں کو ہمیشہ سے ملک کا عظیم اثاثہ سمجھتے ہیں، اپریل میں ترسیلات زربڑھ کر 2 ارب 80
مزید پڑھیے


قومی اسمبلی:اسرائیلی جارحیت کی مذمت، متفقہ قراردادمنظور،جمعہ کو یوم احتجاج منایاجائے :وزیراعظم

منگل 18 مئی 2021ء

اسلام آباد( خبر نگار خصوصی، سپیشل رپورٹر) قومی اسمبلی اجلاس میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد متقفہ طور پر منظور کر لی گئی ۔قرارداد وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتا ہے ،فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی مظالم بڑھ رہے ہیں، فلسطینیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے ،ایوان فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی مخالفت کرتا ہے ،فلسطینیوں کو ان کا حق خودارادیت دیا جائے ،اسرائیلی مظالم پر جنگی جرائم کے تحت مقدمات چلائے جائیں،پاکستان فلسطینی عوام کے حقوق
مزید پڑھیے


شہباز سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ،خزانہ لوٹنے والوں کو نہیں چھوڑ یں گے :وزیراعظم

منگل 18 مئی 2021ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر ،نیٹ نیوز )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز ہیں،ان سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں لیکن قومی دولت لوٹنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے ،معیشت بہتر ہورہی ہے ، حکومتی ترجمان کامیابیاں اجاگر کریں ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف کے مقدمات،اسرائیلی حملوں سمیت اہم امور کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی حکمرانی کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے ،احتساب کا عمل، قانون کی حکمرانی
مزید پڑھیے


بھارت کشمیر کا سٹیٹس بحال کرے تو مذاکرات ہونگے :وزیراعظم

بدھ 12 مئی 2021ء
اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی؍مانیٹرنگ ڈیسک؍ نیوز ایجنسیاں)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال ہونے تک بھارت سے مذاکرات نہیں ہوں گے ۔عوام کے ٹیلی فون پر پوچھے گئے سوالات کا براہ راست جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید الفطر کی چھٹیوں میں اپنی قوم اور لوگوں کا خیال رکھیں، ایس او پیز کا جتنا خیال رکھیں گے ، اسی قدر اس مشکل گھڑی سے نکل جائیں گے ۔انہوں نے کہا میں لاک ڈاؤن لگانے پر مجبور نہ ہو جاؤں کیونکہ اس کا سب سے بڑا نقصان غریب لوگوں کو ہوتا
مزید پڑھیے



مافیا پرانا نظام بچانے میں لگا ہوا، تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا: وزیراعظم

پیر 10 مئی 2021ء
مکہ مکرمہ؍جدہ (اے پی پی؍ 92 نیوزرپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ کاشکرہے ہم نے پاکستان کوکوروناسے بچالیا، سعودی عرب اوریواے ای نے مشکل وقت میں ساتھ دیا، دوست ممالک مددنہ کرتے توپاکستان بحران کاشکارہوجاتا، سعودی حکومت نے مشکل وقت میں ہمیں سپورٹ کیا، سعودی عرب سے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں،سعودی عرب ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوتاہے ۔روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا افسوس کیساتھ کہناپڑتاہے کہ بھارت میں کورونا سے بہت تباہی ہوئی، ہم نے اپنے لوگوں اورمعیشت کوبھی بچاناتھا ،کوروناکے دوران پاکستانیوں اورملکی معیشت
مزید پڑھیے


وزیراعظم کی دیانتدارقیادت میں ملک ترقی کررہا، پی ڈی ایم کا ٹولہ کرپشن کی بہتی گنگامیں اشنان کرتارہا: بزدار

پیر 10 مئی 2021ء
لاہور(وقائع نگار، 92 نیوز رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہاہے پی ڈی ایم کا ٹولہ کرپشن کی بہتی گنگامیں اشنان کرتا رہا،قوم کرپشن کی ہوشربا داستانیں آج تک نہیں بھولی،اڑھائی برس کے دوران کرپشن کا ایک بھی سکینڈل سامنے نہ آنا تحریک انصاف کی حکومت کا کریڈٹ ہے ،ہماری حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار شفافیت کی نئی مثال قائم کی ہے اور اب کوئی قومی وسائل میں خیانت کی جرأت نہیں کرسکتاجبکہ سابق ا دوارمیں کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے اورمنصوبوں میں کک بیکس اورکمیشن کھائے گئے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ماضی میں کرپشن کے
مزید پڑھیے


ننگے پاؤں مقدس سرزمین پرحاضری دینا اعزاز :ناصرشاہ

پیر 10 مئی 2021ء
کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصرحسین شاہ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے مدینہ منورہ آمد کے موقع پرجوتے اتارنے کے عمل کی تعریف کی ہے ،اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں انکا کہنا تھا کہ ننگے پاؤں مقدس سرزمین پرحاضری دینا اعزازہے ،ہم تو مانگتے ہی اسی درسے ہیں اوریہی درہمارے لیے مسلسل رحمتوں کا ذریعہ ہے ،زندگی اگرسو باربھی یہ اعزازبخشے تو میں درخاتم النبین صلی اللہ علیہ والہ وسلم پرہمیشہ ننگے پاؤں حاضری دوں،یہ عمل قابل تعریف ہے ۔علاوہ ازیں انہوں نے این اے 249 کی دوبارہ گنتی
مزید پڑھیے


تنازعات حل کیلئے پاک، بھارت مذاکرات اہم:وزیراعظم، سعودی ولی عہد

اتوار 09 مئی 2021ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر؍ مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیاگیا۔اعلامیہکے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کیا، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کا پرتپاک استقبال کیا،دونوں رہنمائوں کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔دونوں رہنمائوں نے عالم اسلام سے متعلق امورپربھی تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنمائوں نے تشدد، فرقہ واریت، انتہاپسندی کی روک تھام کیلئے مسلم ممالک کی مشترکہ کوششوں پرزور دیا۔انہوں نے کہا دہشتگردی کو کسی ایک مذہب، قوم یا نسلی گروپ سے منسلک
مزید پڑھیے


وزیراعظم سعودی عرب پہنچ گئے ، ولی عہد نے استقبال کیا

هفته 08 مئی 2021ء
اسلام آباد (وقائع نگار؍ سپیشل رپورٹر؍ مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے بعد وزیراعظم عمران خان بھی 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ۔ان کا جدہ ائیر پورٹ پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے استقبال کیا،وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ داخلہ شیخ رشید ، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، گورنر سندھ عمران اسماعیل، سینیٹر فیصل جاوید اور صوبائی وزیر علیم خان بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔بعدازاں عمران خان دیوانِ شاہی چلے گئے جہاں شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ دیا اور ون آن ون ملاقات کی۔اس موقع
مزید پڑھیے








اہم خبریں