Common frontend top

عمران خان


مغرب کے انتہاپسند توہین رسالت پر معافی مانگیں:وزیراعظم

اتوار 18 اپریل 2021ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر ،92 نیوزرپورٹ ، اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے ہم مسلمان نبی کریم ﷺ سے سب سے زیادہ محبت اور احترام کرتے ہیں جو ہمارے دلوں میں بستے ہیں، ہم ان کی شان میں کسی قسم کی گستاخی برداشت نہیں کر سکتے ۔ اپنے ٹویٹس میں وزیر اعظم نے کہا مغرب میں دائیں بازوں کے سیاستدانوں سمیت آزادی اظہار کی آڑ میں مذہبی منافرت پھیلانے والے انتہا پسندوں میں اپنے اس رویے پر ایک ارب 30 کروڑ مسلمانوں سے معافی مانگنے کی جرات ہونی چاہیے ، ہم ان انتہا پسندوں سے معافی کا مطالبہ
مزید پڑھیے


پولیس نے انتشار کی منظم کوشش ناکام بنائی: وزیراعظم

هفته 17 اپریل 2021ء
کراچی؍ سکھر(سٹاف رپورٹر؍ بیورو رپورٹ؍ نیٹ نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ایک ٹویٹ میں پولیس کوخراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ پولیس نے ملک میں انتشارپھیلانے کی منظم کوشش کوروکا،منظم تشددکا مقصدافراتفری پھیلاکرحکومت کوبلیک میل کرناتھا،پرتشدد واقعات میں 4پولیس اہلکارشہید ، 600 زخمی ہوئے ،ہماری قوم پولیس ہیروزکی مقروض ہے ۔وزیراعظم نے شہید پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ کی کفالت کااعلان بھی کیا۔علاوہ ازیں وزیراعظم نے سکھر میں کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بڑے مافیا سے مقابلہ تھا، اس لئے سندھ میں ہمیں الیکشن میں توجہ دینے کا موقع نہیں
مزید پڑھیے


عوام کا تحفظ حکو متی ذمہ داری، قانون کی بالادستی پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا: وزیراعظم

جمعرات 15 اپریل 2021ء
اسلام آباد،سرگودھا(سپیشل رپورٹر،92 نیوز رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ عوام کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ،قانون کی بالادستی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا ، دنیامیں امیرترین حکومت بھی عوام کو مفت میں گھر نہیں دے سکتی، حکومت آسان قرضے دے کرلوگوں کوگھرخریدنے میں مددکرسکتی ہے ،بینکوں کو گھروں کے آسان قرضے دینے کیلئے قانون سازی پردوسال لگے ۔ سرگودھا میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا نیاپاکستان ہائوسنگ سکیم میں پہلے ایک لاکھ گھروں پرفی گھر3لاکھ سبسڈی دے رہے ہیں،آسان قرضوں کی فراہمی سے اب ایک عام شخص بھی اپنا گھربناسکتاہے ،جہانگیرترین سے متعلق سوال کے جواب
مزید پڑھیے


احتجاج کی آڑ میں امن خراب نہیں کرنے دینگے :وزیراعظم

بدھ 14 اپریل 2021ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر؍ 92 نیوز رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ احتجاج کی آڑ میں شرپسند عناصر کوامن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وفاقی کابینہ نے کورونا کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ۔ کابینہ نے برآمدات میں اضافے کے لئے رجسٹریشن اتھارٹی کے قیام،امن امان کی صورحال کے پیش نظر مختلف شہروں ( لاہور، راولپنڈی،ملتان، گجرات، بہاولپور، منڈی بہائوالدین، جہلم اور بہاولنگر) میں رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دی۔وزیر اعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا
مزید پڑھیے


وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

بدھ 14 اپریل 2021ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں ملکی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں آئی ایس آئی چیف جنرل فیض حمید بھی موجود تھے ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سلامتی، فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی گئی۔92 نیوز کے مطابق ملاقات میں خاص طور پر ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیے



جہانگیر ترین کے حامی ارکان اسمبلی کا وزیراعظم کو خط

بدھ 14 اپریل 2021ء
اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کے حامی ارکان نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا جس میں جہانگیر ترین کے معاملے کی تحقیقات کیلئے غیرجانبدار تحقیقاتی ٹیم بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی نے حقائق سے آگاہ کرنے کیلئے وزیر اعظم سے وقت مانگ لیا ہے ۔خط میں کہا گیا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ مخالفین ایک منصوبے کے تحت جہانگیر ترین کی ساکھ کو نقصان پہنچارہے ہیں، ہم کسی تحقیقات کے خلاف نہیں بلکہ شفاف ٹرائل کا مطالبہ کررہے ہیں۔خط پر ایم این ایز راجہ ریاض، خواجہ
مزید پڑھیے


فیصلہ حق میں آئے یا خلاف، عدلیہ کی تعظیم سب پر لازم:وزیراعظم

منگل 13 اپریل 2021ء
اسلام آباد؍ نیویارک (سپیشل رپورٹر؍ ندیم منظور سلہری) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فیصلہ حق میں ہویا خلاف، عدلیہ کی تعظیم سب پرلازم ہے ، یہی جمہوریت کو مضبوط کرنے کا طریقہ ہے ۔ وزیراعظم سے گزشتہ روز اٹارنی جنرل خالدجاویدخان نے ملاقات کی جس میں اٹارنی جنرل نے وزیر اعظم کو اہم کیسز کے حوالے سے بریف کیا۔اس موقع پر عمران خان نے کہا میرے دل میں عدلیہ کا بے انتہا احترام ہے ۔وزیراعظم نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ عدلیہ کی جانب سے رہنمائی کے لئے ان کے شکر گزار ہیں۔علاوہ ازیں عمران خان نے
مزید پڑھیے


موجودہ سرکاری ہسپتالوں کو ٹھیک کرنا بہت مشکل: وزیراعظم

اتوار 11 اپریل 2021ء

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال کو بہت کوششوں کے بعد مکمل طور پر ازسرنو اور جدید بنایا گیا۔ہفتے کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ نئے اورجدید ہسپتال کی تعمیر آسان ہے لیکن ہمارے موجودہ سرکاری ہسپتالوں کو ٹھیک کرنا بہت مشکل ہے ، میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے بورڈ اور انتظامیہ کو ان کی کوششوں پر مبارکباد دیتاہوں۔وزیر اعظم نے ٹوئٹر پر خیبر ٹیچنگ ہسپتال کی تصاویر بھی شیئرکیں۔


مزید پڑھیے


مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس،مردم شماری نتائج کا اجراپیرتک موخر؛مستقل سیکرٹریٹ کے قیام،سندھ کیلئے 3800میگاواٹ اضافی بجلی کی منظوری

جمعرات 08 اپریل 2021ء

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر،92 نیوز رپورٹ ) وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ ،سندھ کو 3800میگاواٹ اضافی بجلی دینے کی منظوری دے دی گئی جبکہ مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کے معاملے پر کوئی فیصلہ نہ ہو سکا اور پیر کو دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق چار گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی ٰسمیت وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کے معاملے پر تفصیلی بات ہوئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مردم شماری کے نتائج
مزید پڑھیے


انتخابی اصلاحات پر پارلیمانی کمیٹی بنانے کا فیصلہ، سینٹ میں تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے :وزیراعظم

بدھ 07 اپریل 2021ء
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر؍ مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یواین ڈی پی کی رپورٹ میں سفارشات کا خودجائزہ لوں گا،یہ اعداد وشمار پالیسی سازی میں معاون ثابت ہوں گے ،کورونا کی تیسری لہر کا مقابلہ کررہے ہیں،بعض امیر افراد کورونا کے دوران مزید امیر ہوئے ،دنیا کو اس بارے میں سوچنا چاہئے ۔منگل کو پاکستان نیشنل ہیومن ڈویلپمنٹ رپورٹ کے اجراء پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہادنیا کو سوچنا چاہئے کہ دولت صرف چند ہاتھوں تک محدود نہیں ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہا غریب ممالک سے منی لانڈرنگ کے ذریعے 7 ٹریلین ڈالر امیر ممالک
مزید پڑھیے








اہم خبریں