Common frontend top

قادر خان یوسف زئی


سیاست، طاقت اور مفاہمت کی کہانی


موجودہ حکومت کا دور اقتدار اختتام پذیر ہے۔ 15ماہ کی اس حکومت نے بدترین معاشی بحران و سیاسی عدم استحکام کا سامنا کیا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کی جماعت 9مئی کے ایک قومی سانحے کے نتیجے میں فی الوقت پوری طرح بکھر چکی ہے۔ اتحادی حکومت کے سربراہ وزیر اعظم شہباز شریف کا دور مشکل لیکن نتیجہ خیز رہا ہے۔ وہ اپریل 2022 میں عمران خان کی برطرفی کے بعد اقتدار میں آئے تھے، اور اس کے بعد سے انہیں شدید اقتصادی بحران، سیاسی عدم استحکام اور دہشت گردی کا خطرہ سمیت کئی چیلنجز کا سامنا رہا۔ ان
منگل 08  اگست 2023ء مزید پڑھیے

اسپیڈ قانون سازی

هفته 05  اگست 2023ء
قادر خان یوسف زئی
پارلیمنٹ در حقیقت ایک آئین ساز ادارہ ہے اور قانون سازی کا عمل کسی بھی جمہوریت کا ایک اہم حصہ ہوتا ہے۔ اس عمل کے ذریعے ہی قوانین بنائے جاتے ہیں، جو حکومت کو عوام کے سامنے جوابدہ بناتی ہے۔ تاہم، جب قانون سازی کے درست عمل کو نظرانداز کیا جاتا ہے، یا بغیر بحث کے قوانین منظور کیے جاتے ہیں، تو یہ انصاف کی فراہمی پر سنگین اثر ڈال سکتا ہے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خدشات و تحفظات جنم لیتے ہیں۔ کسی بھی قانون میں ترمیم کے لئے ایوانوں میں اراکین اور قائمہ کمیٹی ایک ایسے
مزید پڑھیے


امریکہ ،افغان دوحہ مذاکرات کے نتائج

بدھ 02  اگست 2023ء
قادر خان یوسف زئی
دوحہ میں امریکی اور افغان عبوری انتظامیہ کے درمیان دو روزہ مذاکرات کے وہی نتائج سامنے آئے جن کی توقع کی جارہی تھی۔ بادی النظر دوحہ مذاکرات میں دونوں فریقین نے اپنے اپنے تحفظات سامنے رکھے تاہم اس کے حل کے لئے دونوں فریقوں کو دوحہ مفاہمتی عمل کے دوران ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد بنانا ہوگا ، معاہدے کے تیسرے مرحلے میں بلیک لسٹ کا خاتمہ ،اقوام متحدہ سے افغان طالبان رہنمائوںکو دہشت گرد لسٹ سے نکالنے کے لئے معاملات کو آگے بڑھانا تھا لیکن افغان عبوری انتظامیہ نے کئی اہم معاملات میں عالمی
مزید پڑھیے


جرمن قوم کی پاکستان سے محبت

جمعه 28 جولائی 2023ء
قادر خان یوسف زئی
جرمنی کی پاکستان سے محبت سیاحوں کے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی سے عیاں ہے۔ جرمن عوام پاکستانی ثقافت، فن اور روایات میں ایک خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں،واضح رہے کہ افغانستان میں امن کے قیام کے لئے جرمن فارمیٹ نے ناقابل فراموش کردار ادا کیا تھا، جرمن فارمیٹ کی وجہ سے افغانستان میں 19برس سے جار ی جنگ کے خاتمے کا ایک سلسلہ شروع ہوا۔ جرمن فارمیٹ کو افغان تنازع کے حل میں بین الاقوامی ثالثی اور تعاون کی ایک کامیاب مثال سمجھا جاتا تھا۔ چلیں اس موضوع پر پھر بات کریں گے میں اپنے اصل موضوع پر آتا
مزید پڑھیے


پیپلز پارٹی کا طرز سیاست اور ناکامیاں

منگل 25 جولائی 2023ء
قادر خان یوسف زئی
پاکستان پیپلز پارٹی کی طرز سیاست نے قومی سطح پر اسے ناکامیوں سے دوچار کردیا اور وہ اقتدار کیلئے ’ووٹ اور جنگ میں سب جائز ‘کے فارمولے کو اپنارہی ہے۔ ندی نالوں اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کے آگے فوٹو سیشن کروا کر سمجھتے ہیں کہ اس نے لیاری ہی نہیں بلکہ پورے کراچی کو پیرس اورباقی سندھ کو نیو یارک یا لندن بنا دیا ہے ۔ فخر سے تصویر لینے والے نہ جانے کس دنیا میں رہتے ہیں۔ انہیں اس عمل سے اندازہ نہیں ہورہا کہ شہری علاقوں کو تو چھوڑیں دیہی علاقوں میں بھی ان کے خلاف شدید بے
مزید پڑھیے



عام انتخابات اور بے یقینی

هفته 22 جولائی 2023ء
قادر خان یوسف زئی
سیاسی عدم استحکام اور پولرائزیشن نے 2023 کے عام انتخابات پر بے یقینی کے سائے ڈالے ہوئے ہیں ۔ یقینی طور پر عام انتخابات وقت مقررہ ہونے چاہئیں لیکن الیکشن کا انعقاد 60یا 90کے دنوں کی سیاسی شطرنچ میں الجھا ہوا ہے ۔ مسلم لیگ نواز کے وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں موجودہ مخلوط حکومت اپریل 2022 میں تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد اقتدار میں آئی۔ تب سے، ریاست، حکومت اور فوج کے خلاف ایک پراپیگنڈا اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے ۔ زمینی حقائق تو
مزید پڑھیے


افغان طالبان کو پاکستان کا انتباہ

منگل 18 جولائی 2023ء
قادر خان یوسف زئی
چیف آف آرمی اسٹاف، جنرل عاصم منیر نے افغان طالبان کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ افغانستان سے سرحد پار حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے عسکریت پسندوں کو پناہ دینے سے روکنے میں ناکام رہے تو پاک افواج کی جانب سے ''موثر جواب'' دیا جائے گا۔ یہ سخت پیغام افغانستان کی سرحد سے متصل اپنے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں دہشت گردی اور تشدد کے بڑھتے ہوئے خطرے پر پاکستان کی مایوسی اور تشویش کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ انتباہ ایک ہفتے کے اندر دو عسکریت پسندوں کے حملوں کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ملک کے
مزید پڑھیے


افغان طالبان کو درپیش مسلح چیلنجز

جمعه 14 جولائی 2023ء
قادر خان یوسف زئی
افغانستان جو کئی دہائیوں سے مسلح تصادم سے دوچار، اور اگست 2021 میں افغان طالبان ملک پر قبضہ کرنے کے بعد سے عبوری حکومت تسلیم کرانے کے لئے کو سرگرم ہے۔ دوحہ معاہدے کا سب سے اہم پہلو عبوری حکومت کا قیام اور اس کی نگرانی میں عوام کی منشا اور عالمی برداری کی شرائط کے مطابق متفقہ حکومت کا قیام عمل میں لانا تھا لیکن افغان طالبان اس شق پر عمل درآمد نہیں کر رہے، اب چاہے جو بھی وجوہ بیان کریں لیکن افغانستان مختلف مسلح عسکریت پسند گروپ موجود ہیں ان میں ایسے بھی ہیں جو افغان طالبان
مزید پڑھیے


پارلیمانی بمقابلہ صدارتی نظام: ارتقا ء اور اختراع

هفته 08 جولائی 2023ء
قادر خان یوسف زئی
پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو 1947ء میں اپنے قیام کے بعد سے حکومت کی مختلف اشکال کے تجربوں،پارلیمانی اور صدارتی نظاموں کے درمیان کامیابی یا ناکامی کے مختلف درجات کا سامنا کررہا ہے۔ موجودہ نظام ایک وفاقی پارلیمانی جمہوریہ ہے، جہاں صدر مملکت کا سربراہ اور وزیر اعظم حکومت کا سربراہ ہے۔ تاہم، کچھ آوازیں صدارتی نظام میں تبدیلی کی وکالت کر تی چلتی آرہی ہیں، جہاں صدر ریاست کا سربراہ اور حکومت کا سربراہ ہوتا ہے، جو براہ راست عوام کے ذریعے منتخب ہوتا ہے۔ پاکستان کے پارلیمانی نظام کو اس لیے ناکام سمجھا جاتا ہے کہ
مزید پڑھیے


پنجاب اور پاکستان پیپلز پارٹی

بدھ 05 جولائی 2023ء
قادر خان یوسف زئی
پاکستان پیپلز پارٹی کو ذوالفقار علی بھٹو نے 1967 میں ایوب خان کی فوجی آمریت کے خلاف ایک سوشلسٹ اور پاپولسٹ قوت کے طور پر قائم کیا تھا، پارٹی وفاقی سطح پر پانچ بار اقتدار میں رہی اور اس نے چار وزرائے اعظم پاکستان کو دیئے جن میں خود بھٹو اور ان کی بیٹی شہید بے نظیر بھٹو بھی شامل ہیں۔ پی پی پی کو پی ڈی ایم حکومت میں اہم وزراتیں ملیں لیکن ماضی کے مقابلے میں وفاقی سطح اور خاص طور پر صوبہ پنجاب میں، جہاں اسے کبھی حمایت کی مضبوط بنیاد حاصل تھی اس وقت شدید چیلنجوں
مزید پڑھیے








اہم خبریں