Common frontend top

ملک محمد سلمان


پاک فوج محافظ وطن و فخر پاکستان!


بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں اوتھل کے قریب پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کی وجہ سے پوری قوم غمزدہ ہے۔ اس حادثے میں کورکمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، حال ہی میں میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے امجد حنیف، بریگیڈئیر محمد خالد،پائلٹ میجر سعید،معاون پائلٹ میجر محمد طلحہ منان اور نائیک مدثر فیاض نے جام شہادت نوش کیا۔ بلوچستان کے دور دراز پہاڑوں پر بسنے والے باسیوں پر مون سون کی غیر معمولی بارشوں نے قیامت ڈھادی ۔ ہزاروں مکان سیلاب کی نذر ہو گئے جبکہ سینکڑوں افراد سیلابی پانیوں میں بہہ گئے۔
اتوار 07  اگست 2022ء مزید پڑھیے

بجلی بحران سے سرخرو ہوتا پاکستان

جمعرات 07 جولائی 2022ء
ملک محمد سلمان
ہفتے کے روز روٹین ہیئر کٹنگ کیلئے سیلون گیا تو وہاں پہلے سے موجود ایک بزرگ شخص ہئیر ڈریسر سے کہہ رہا تھا کہ واپڈا والے سے میرا بل کم ہوجائے یا اقساط میں کروادو۔ہئیر ڈریسر میری طرف متوجہ ہوا اور کہا کہ پہلے بھی بابا جی کی اقساط کروائی تھیں مگر پھر تین ماہ کا بل ادا نہیں کر سکا۔ ابھی CP-14میں ہے نہ ادا کیا تو میٹر کٹ جائے گا۔ میں نے اسے کہا کہ بل دکھائو ،میرا خیال تھا کہ ایس ڈی او یا ایکسئین کو کہہ دیتا ہوں کہ اس کی آسان اقساط کردے۔جب بل دیکھا
مزید پڑھیے


بیوروکریسی میں اصلاحات ناگزیر

جمعرات 23 جون 2022ء
ملک محمد سلمان
وزیراعظم شہباز شریف نے بیوروکریسی میں ضروری اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ہائی پاور کمیٹی کی سربراہی کیلئے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سر وس کے سابق سینئر بیورو کریٹ کا نام فائنل کیا جاچکا ہے۔ سابق چیف سیکرٹریزاور سابق آئی جیز کو شامل کیا جارہا ہے۔اگراس ہائی پاور کمیٹی میں تمام صوبوں کی صوبائی سروس سے افسران نہیں لیے جاتے تو کمیٹی کا آغاز ہی نا انصافی سے ہوگا کیوں کہ پریکٹیکل اصلاحات کیلئے صوبائی بیوروکریسی کے افسران کی نمائندگی ناگزیر ہے۔ہائی پاور کمیٹی بیورو کریسی کے تحفظات اور دیگر مسائل کا جائزہ اور انکے تحفظات ختم کرنے اور ریفارمز لانے سے
مزید پڑھیے


ایف بی آر ملازمین انصاف کے متلاشی!

اتوار 19 جون 2022ء
ملک محمد سلمان
وفاقی حکومت کا اخراجات کا پلڑا اس قدر بھاری ہے کہ ہر سال ایک خوفناک بجٹ خسارہ معیشت کو مزید زیر بار کر جاتا ہے۔ یہ بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے حکومت کو لا محالہ اندرونی اور بیرونی قرضوں پر انحصار کر نا پڑتا ہے۔ پاکستان کی معیشت ہر گزرتے سال قرضوں ، ان کی ادائیگی اور سود کی واپسی کے پھیر میں پھنس کر رہ گئی ہے۔جو معاشرے یا قومیں اپنے پائوں پر کھڑا ہونے کی کوشش نہیں کرتے اور صرف بھیک، قرضہ اور امداد کے مرہون منت رہتے ہیں وہ ہمیشہ غلاموں کی طرح زندگی گزارنے پر
مزید پڑھیے


ایک سبک روکی واپسی

اتوار 12 جون 2022ء
ملک محمد سلمان
حکومت اور افسران بالا سے ہمیشہ آئوٹ سٹینڈنگ رپورٹس لینے والا۔جس نے دوران سروس تمام ٹریننگ کورسز میں ٹاپ کیا ۔ اسے دیانت و محنت سے بہترین کارکردگی پر تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ بڑے منصوبوں میں 150 ارب روپے سے زائد کی بچت کی ۔اصول و قواعد کا پابند،محنتی اور دوران ملازمت کچھ کرنے کا خواہش مند۔ احد چیمہ جس کے کریڈٹ پر بہت سے مفادعامہ کے پراجیکٹ ہیں۔ 2005ء میں احد چیمہ نے بطور کوارڈینیٹر ’’پڑھا لکھا پنجاب مہم‘‘ کو کامیاب بنایا۔ جب ہر بچے کو فری کتابیں ، سکول یونیفارم دیا گیا ۔ اس مہم کو عالمی پذیرائی
مزید پڑھیے



غیرت کے نام پر غیرت کا قتل

جمعرات 04 نومبر 2021ء
ملک محمد سلمان
بدقسمتی سے کچھ فرسودہ روایات پاکستانی ثقافت میں جڑیں مضبوط کرچکی ہیں۔ ان میں سے ایک غیرت کے نام پر قتل بھی ہے جس سے جان چھڑانا ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔ اس ناسور کی نہ تو کوئی مذہبی حیثیت ہے نہ اخلاقی و سماجی ، مگر پھر بھی یہ ایک سنگین ملکی بلکہ بین الاقوامی مسئلہ بن چکا ہے۔ جب بھی غیرت کے نام پر قتل کی بات کی جائے تو ذہن میں سب سے پہلے یہ سوال پیدا ہوتا ہیں کہ آخر غیرت ہے کیا؟ غیرت کی انتہا کیا ہے؟ ہمارے ہاں ’’غیرت‘‘ مصنوعی تصور بن چکا
مزید پڑھیے


تفریح کے نام پر تذلیل

جمعرات 28 اکتوبر 2021ء
ملک محمد سلمان
ذرائع ابلاغ میں ٹی وی چینلز کی حیثیت ریڑھ کی ہڈی سی ہے ،نیوزچینلز خبر کا بہترین اور موثر ذریعہ ہیںجو معلومات کی بروقت فراہمی کیلئے کردار ادا کرتے ہیں۔تیز رفتاری کا یہ عالم ہے کہ ہر خبر فوراً سے پہلے کے مصداق ٹی وی سکرین پر موجود ہوتی ہے۔میڈیا نے معلومات کو عام آدمی کی رسائی میں کردیا ، پرنٹ میڈیا کو اس میں کلیدی حیثیت حاصل ہے۔پرنٹ میڈیا نہ صرف ہر خبر کی تفصیل فراہم کرتا ہے بلکہ ہر چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی خبرکو مکمل تحقیق اور ذمہ داری سے پہنچاتا ہے۔اسی لیے بے شمار
مزید پڑھیے


سوشل میڈیا رولز اور سائبر کرائم ایکٹ کا نفاذ ناگزیر

هفته 16 اکتوبر 2021ء
ملک محمد سلمان
سوشل میڈیا جہاں بہت موثر ثابت ہورہا ہے وہاں اس کا غلط استعمال اسے نقصان بھی پہنچارہا ہے۔ سوشل میڈیا پرجعلی اکائونٹس کی بھرمار ہے۔ ماں باپ بیٹے کی پیدائش کیلئے اللہ تعالیٰ سے رو رو کر دعائیں مانگتے نہیں تھکتے اور وہ فیس بک پر ’’پرنسز ‘‘ اور’’باربی ڈول‘‘بنا ہوتا ہے۔ منفی سوچ اور پروپیگنڈا سوشل میڈیاکاباقاعدہ حصہ بن رہے ہیں ، ایسی صورت حال میں عام آدمی بھی اس مہم کا حصہ بن جاتا ہے اور بغیر تصدیق کئے پوسٹ کوشیئرکرلیتاہے۔سوشل میڈیا پر موجود شرپسنداور تخریبی سوچ کے حامل عناصر نے اسے لوگوں کو ذلیل کرنے اور شرفاء
مزید پڑھیے


انسانی سمگلنگ اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں کی خاموشی

منگل 12 اکتوبر 2021ء
ملک محمد سلمان
حصول پاسپورٹ کیلئے لگی لمبی قطاریں دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ جیسے ہر کوئی پاکستان چھوڑ کر بھاگ جانا چاہتا ہے۔پاکستان کے ابتر معاشی حالات کا رونا رو کر ہر کوئی بیرونِ ملک جانے کیلئے بے چین نظر آتا ہے۔ روشن مستقبل اور معاشی بہتری کے سہانے خواب آنکھوں میں سجائے بیرون ملک جانے کے خواہشمند نوجوان اکثر ایجنٹوں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں،جو انھیں بہتر مستقبل کا خواب دکھا کر بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کراپنے جال میں پھنسالیتے ہیں۔ منظر عام اور رپورٹ ہونے والے کیسز کے مطابق اندازاً پاکستان میں ہرسال 25ہزار کے لگ بھگ
مزید پڑھیے


صوبائی بیوروکریسی حقیقی تبدیلی کی منتظر

بدھ 29  ستمبر 2021ء
ملک محمد سلمان
عثمان بزدار کی تین سالہ وزارت اعلیٰ میں پنجاب میں اکبر حسین درانی، یوسف نسیم کھوکھر، اعظم سلیمان اور جواد رفیق کے بعد ڈاکٹر کامران علی افضل پانچویں چیف سیکریٹری جبکہ کلیم امام، طاہر خان، امجد سلیمی، عارف نواز، شعیب دستگیر اور انعام غنی کے بعد سردار علی خان ساتویں آئی جی ہیں۔جبکہ کچھ ڈیپارٹمنٹس کے سیکرٹریز کومحض تین سے چارماہ کے قلیل عرصے میں تبدیل کردیا گیا۔آئے روز کی تبدیلوں کی باوجود یہ بھی مسلمہ حقیقت ہے کہ مارشل لاء کا دور ہو یا جمہوری حکومتوں کا بیوروکریسی خاص طور پر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے
مزید پڑھیے








اہم خبریں