Common frontend top

کراچی


سٹیٹ بینک :مزید114 اشیا کی درآمد پر100 فیصد کیش مارجن کی شرط عائد

جمعه 01 اکتوبر 2021ء
کراچی،اسلام آباد (کامرس رپورٹر،صباح نیوز) بینک دولت پاکستان نے مزید 114 اشیا کی درآمد پر 100 فیصد کیش مارجن کی شرط (سی ایم آر) عائد کر دی ہے ، جسکے بعد ان اشیا کی مجموعی تعداد 525 ہوگئی۔اس اقدام سے ان اشیا کی درآمد کی حوصلہ شکنی ہو گی اورتوازنِ ادائیگی کو سہارا ملے گا۔سٹیٹ بینک کاحالیہ عرصے میں یہ دوسرا اقدام ہے ۔ کیش مارجن اس رقم کو کہا جاتا ہے جودرآمد کنندہ کو درآمدی سودے کا آغازکرنے کیلئے (ایل سی کھولنا)اپنے بینک میں جمع کرانی ہوتی ہے جبکہ حکومت نے 25 سرجیکل آلات کی برآمد پر کم سے
مزید پڑھیے


سمندری طوفان : کراچی میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش، محکمے ہائی الرٹ، لاہور میں بھی بادل برسے

جمعه 01 اکتوبر 2021ء
کراچی،لاہور ( سٹاف رپورٹر ،92 نیوز رپورٹ، اپنے سٹاف رپورٹر سے ) سمندری طوفان کے اثرات سے کراچی میں کالی گھٹائیں چھا گئیں، تیز ہواہوں کے ساتھ طوفانی بارش سے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرتی رہیں۔ بعض مقامات پر بوندا باندی ، ملیر، صدر، ڈیفنس اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔گلستان جوہر میں پول رکشے پر گرگیا، فریئر ہال کے قریب بھی پول کار پر گرنے سے گاڑی کو نقصان پہنچا، کہیں مقامات پر درخت بھی گرنے کے واقعات پیش آئے ۔محکمہ موسمیات نے صوبے میں آج طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے
مزید پڑھیے


ڈالرمزیدمہنگا: 172.80روپے کا ہوگیا، سٹاک مارکیٹ میں533پوائنٹس کی ریکوری

جمعه 01 اکتوبر 2021ء
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں جمعرات کوتیزی کا رجحان رہا۔ کاروبار کے آغاز پر ملا جلا رجحان رہا تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی توانائی،پیٹرولیم،ٹیلی کام ، فوڈزاور دیگر منافع بخش شعبوںمیں سرمایہ کاری کی بدولت کے ایس ای100 انڈیکس 532.86پوائنٹس اضافے سے 44899.60پوائنٹس ہو گیا ۔اس دوران مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ ایک کھرب 3 ارب 33 کروڑ 28 لاکھ 86 ہزار660 روپے اضافے سے 78کھرب4ارب49کروڑ40لاکھ83ہزار136روپے ہو گیا۔اس دوران 37کروڑ24لاکھ33ہزار حصص کے سودے ہوئے اور69.12فیصد حصص کی قیمت بڑھ گئی۔ مجموعی طور پر557کمپنیوں کا کاروبار ہوا ۔ادھرانٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر
مزید پڑھیے


کراچی سرکلر ریلوے کا سنگِ بنیاد، وفاق اورسندھ کومل کرچلنا ہوگا: وزیراعظم

منگل 28  ستمبر 2021ء

کراچی،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،92 نیوز رپورٹ ،این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لئے وفاق اور سندھ کو سیاسی اختلافات کے باوجود مل کر چلنا ہو گا۔وزیراعظم نے کراچی سرکلر ریلوے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا، منصوبے پر 250 ارب روپے لاگت آئے گی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی سرکلر ریلوے کے منصوبے کے لئے پوری طر ح پر عزم ہے ، بنڈل آئی لینڈ کے منصوبے سے غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی، یہ منصوبہ سندھ اور پورے پاکستان کے لئے فائدہ مند
مزید پڑھیے


مہنگائی ،پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی کے ملک گیر مظاہرے؛ حکمرانوں کا یوم حساب قریب: سراج الحق)

هفته 25  ستمبر 2021ء
لاہور،کراچی،راولپنڈی ،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،رپورٹر92نیوز ، خبر نگار خصوصی )امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر لاہور سمیت ملک بھر میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے ،شرکا نے کمرتوڑ مہنگائی و بے روزگاری کیخلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور زبردست نعرے بھی لگائے ۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ملکی معیشت اور اداروں کو برباد کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی،حکمران اشرافیہ کا یوم حساب قریب آ گیا، وزیراعظم بتائیں ایک کروڑ نوکریاں کس کو
مزید پڑھیے



ڈالربے قابو،170.90 کا سٹاک مارکیٹ گرگئی،سوناسستا

هفته 25  ستمبر 2021ء
کراچی (کامر س رپورٹر ) ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈالرپاکستانی روپیہ کی قدر کو گراتا ہوا 171 روپے کے قریب پہنچ گیا ہے ۔دوسری جانب پاکستا ن سٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتہ کے آخری دن بھی مندی کا شکار رہی۔جمعہ کو کاروبار کی ابتدامثبت زون میں ہوئی تاہم جلد ہی سرمایہ کاروں نے ہاتھ روک لیا، جس کے بعد مندی چھاگئی۔ کاروبارکے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس223.36پوائنٹس کمی سے 45073.52پوائنٹس ہو گیا۔ مارکیٹ سرمائے کا مجموعی حجم مزید 41 ارب 43 کروڑ 18 لاکھ 96ہزار815روپے کمی سے سکڑکر78کھرب31ارب30کروڑ45لاکھ970روپے رہ گیا۔ادھر انٹر بینک میں25پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید168.85
مزید پڑھیے


اوپن مارکیٹ میں ڈالر 170.10کاہوگیا، سونا بھی مہنگا؛ سٹاک مارکیٹ میں مندی برقرار، مزید411پوائنٹس گرگئی

جمعرات 23  ستمبر 2021ء
کراچی ( کامرس رپورٹر ) مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے سٹاک مارکیٹ پر منفی اثرات جاری ہیں۔ گزشتہ روز بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں رہی ۔ منگل کو کے ایس ای100انڈیکس 411.61پوائنٹس کی مزید کمی سے 45597.24پوائنٹس ہو گیا مارکیٹ کے سرمائے کامجموعی حجم 65ارب13کروڑ53لاکھ86ہزار784روپے کمی سے 79کھرب32ارب8کروڑ72لاکھ88ہزار801روپے رہ گیا۔ بدھ کو58کروڑ37لاکھ32ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔78.66فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔مجموعی طور پر 525کمپنیوں کا کاروبار ہوا ۔ماہرین کے مطابق شرح سودمیں اضافے کے بعد حکومت پاکستان کو بیرونی قرضوں پر سود کی مد میں 150ارب روپے کی اضافی ادائیگی
مزید پڑھیے


گوجرانوالہ ڈویژن کا اجلاس : ن لیگ میں دو بیانیے نہ ہی اختلافات: شہباز شریف ، شرح سود میں اضافے کی مذمت

منگل 21  ستمبر 2021ء

اسلام آباد ، کراچی،لاہور(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک ،92 نیوز رپورٹ ، صباح نیوز، این این آئی ،آن لائن) مسلم لیگ ن کے صدرمیاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں دو بیانیے اور نہ ہی کسی قسم کے اختلافات ہیں، شفاف الیکشن مانگنا مفاہمت یا مزاحمت نہیں بلکہ ہمارا حق ہے ، مہنگائی اور بڑھتی بے روزگاری کے باعث عوام نے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا ،سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شہباز شریف نے شرح سود میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق مسلم
مزید پڑھیے


کوئلہ ،نمک کی کان کنی ،نئی سیمنٹ فیکٹریوں پر پابندی ختم،معاشی ترقی ہوگی:بزدار

اتوار 19  ستمبر 2021ء

لاہور، کراچی(وقائع نگار،سٹاف رپورٹر، 92 نیوز رپورٹ)پنجاب حکومت نے کوئلہ ،نمک کی کان کنی ،نئی سیمنٹ فیکٹریوں پر پابندی ختم کردی جبکہ وزیراعلیٰ نے کہا کہ فیصلے سے معاشی ترقی ہوگی،لوگوں کو روزگار ملے گا۔تفصیل کے مطابق کان کنان کی فلاح وبہبود اورشعبہ کان کنی میں انقلابی اقدامات کی بدولت مالی سال2020-21 میں 10.19ارب روپے سے زائد ریکارڈ ریونیو وصولی ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ کنسٹرکشن سیکٹر کے فروغ کیلئے سیمنٹ سیکٹر پر عائد پابندیاں ختم کردی گئی ہیں اور پنجاب میں نئی سیمنٹ فیکٹریوں کیلئے 22نئے این او سی جاری کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ
مزید پڑھیے


سراج درانی،سندھ کے 10 افسروں کیخلاف نیب انکوائری تحقیقات میں بدلنے کافیصلہ: پلی بارگین کی 8 درخواستیں بھی منظور

هفته 18  ستمبر 2021ء
کراچی(سٹاف رپورٹر)نیب سندھ نے سپیکرسندھ اسمبلی سراج درانی،سابق آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن سمیت صوبائی حکومت کے 10 افسران کے خلاف نیب انکوائری کوتحقیقات میں بدلنے کافیصلہ کیا ہے جبکہ پلی بارگین کی 8 درخواستیں بھی منظورکرلیں۔ نیب کراچی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نجف قلی مرزا کی سربراہی میں ریجنل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں اربوں روپے مالیت کے کیسزپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اجلاس میں سپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی اور دیگر کیخلاف ایم پی ہاسٹل پراجیکٹ کراچی کے فنڈز میں غبن کے الزام پر مجاز اتھارٹی کو انکوائری کو تحقیقات میں تبدیل کرنے کی سفارش
مزید پڑھیے








اہم خبریں