کراچی،اسلام آباد (کامرس رپورٹر،صباح نیوز) بینک دولت پاکستان نے مزید 114 اشیا کی درآمد پر 100 فیصد کیش مارجن کی شرط (سی ایم آر) عائد کر دی ہے ، جسکے بعد ان اشیا کی مجموعی تعداد 525 ہوگئی۔اس اقدام سے ان اشیا کی درآمد کی حوصلہ شکنی ہو گی اورتوازنِ ادائیگی کو سہارا ملے گا۔سٹیٹ بینک کاحالیہ عرصے میں یہ دوسرا اقدام ہے ۔ کیش مارجن اس رقم کو کہا جاتا ہے جودرآمد کنندہ کو درآمدی سودے کا آغازکرنے کیلئے (ایل سی کھولنا)اپنے بینک میں جمع کرانی ہوتی ہے جبکہ حکومت نے 25 سرجیکل آلات کی برآمد پر کم سے کم قیمت کی شرط ختم کردی، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت تجارت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2020 میں ترمیم کردی گئی، نوٹیفکیشن کے مطابق برآمد کنندگان جس قیمت پر چاہیں سرجیکل آلات برآمد کرسکیں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سرجیکل انسٹرومنٹس مینوفکچررز ایسوسی ایشن کی درخواست پر شرط ختم کی گئی۔