Common frontend top

سپریم کورٹ


قائمہ کمیٹی قانون کو سپریم کورٹ میں بڑھتے زیرالتواکیسز پر تشویش: 3 ماہ میں فیصلہ کرنیکاپابند بنانیکی تجویز

جمعرات 09  ستمبر 2021ء
اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اجلاس میں آئین پاکستان کی چھ شقوں میں ترامیم کے بل پیش کر دیئے گئے ، وقت کی کمی کے سبب پیش کردہ تجاویز آئندہ اجلاس میں بھی لی جائیں گی۔ کمیٹی اجلاس چیئرمین ریاض فتیانہ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں بچوں سے جبری مشقت کرانے کی حد عمر چودہ سال کے بجائے اٹھارہ سال کی جائے ،ریاست کی جانب سے اٹھارہ سال تک ہر بچے کو مفت تعلیم فراہم کی جائے سمیت ہائی کورٹس سے سزائے پانے والے ملزمان کی اپیلوں پر سپریم کورٹ کو تین
مزید پڑھیے


اولڈ منیجمنٹ سسٹم کو سیاسی مداخلت نے خراب کردیا؛ حکومت صرف ریلوے نہیں ہرشعبہ میں شفافیت، ایمانداری یقینی بنائے :سپریم کورٹ

هفته 04  ستمبر 2021ء
اسلام آباد (خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے ریلوے گالف کلب سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے آڈیٹر جنرل کو کلب کا آڈٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نجی آڈٹ کمپنی کو بھی کلب کا آڈٹ جلد مکمل کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے ریلوے گالف کلب کا لیز ٹینڈر جاری نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیے کہ ڈھائی سال سے لیز کے ٹینڈر جاری نہ ہو سکے ۔فاضل جج نے استفسار کیا کہ ریلوے کو
مزید پڑھیے


احاطہ عدالت میں کارروائی پرڈی جی کی معافی مسترد؛ فرد جرم سے پہلے نیب کی گرفتار یاں ڈریکونین طریقہ ہے :سپریم کورٹ

جمعرات 02  ستمبر 2021ء
اسلام آباد(خبر نگار)سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو کے طرز عمل پر سوالات اٹھاتے ہوئے آبزرویشن دی ہے کہ فرد جرم عائد ہونے سے پہلے لوگوں کو گرفتار کرنا ڈریکونین طریقہ ہے ۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مضاربہ سکینڈل کے ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرنے سے متعلق ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی کے معافی نامے کو مسترد کرتے ہوئے تحریری بیان اور ملوث افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی رپورٹ طلب کرلی۔جسٹس عمر عطا بندیال نے سوال اٹھایا کہ کیا نیب کے پاس ملزمان کو گرفتار کرنے کے قواعد یا ایس او پیز
مزید پڑھیے


لاپتہ افراد سنجیدہ معاملہ، ہمارا پیارا ملک ہے اسے گوانتاناموبے نہ بنائیں: سپریم کورٹ

هفته 28  اگست 2021ء
اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے لاپتہ شخص کی والدہ کو مالی امداد ینے کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے آبزرویشن دی ہے کہ ایک شخص پانچ سال سے لاپتہ ہے اور ریاست کچھ نہیں کرسکی۔کیس پر سماعت کرنے والے تین رکنی بینچ کے سربراہ قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریما رکس دیئے کہ لاپتہ افراد سنجیدہ معاملہ ہے ریاست کو ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے ،ہمارا ملک ایک پیارا ملک ہے اسے گوانتا ناموبے نہ بنائیں۔عدالت نے لاپتہ اسلام آباد کے رہائشی عمران خان کی والدہ
مزید پڑھیے


ازخود نوٹس صرف چیف جسٹس پاکستان کااختیار: سپریم کورٹ،2 رکنی بنچ کا نوٹس آرڈر واپس

جمعه 27  اگست 2021ء
اسلام آباد (خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے صحافیوںکو ہراساں کرنے کے معاملے پرجسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندو خیل پر مشتمل دو رکنی بینچ کے ازخود نوٹس کو واپس لے لیا اور قرار دیا کہ ازخودنوٹس لینے کا اختیارصرف چیف جسٹس کو حاصل ہے کوئی بنچ اپنے طورپر ازخودنوٹس نہیں لے سکتا۔ قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے کیس نمٹا کر قرار دیا کہ صحافیوں کو ہراساں کرنے کا معاملہ غور کے لیے چیف جسٹس کے سامنے رکھا جائے گا۔عدالت نے از خود نوٹس اختیار کے استعمال
مزید پڑھیے



سپریم کورٹ: شاہ محمود کو ہر انے والے رکن پنجاب اسمبلی سلمان نعیم بحال

بدھ 18  اگست 2021ء
اسلام آباد،ملتان (خبر نگار،سپیشل رپورٹر،صباح نیوز )عدالت عظمیٰ نے گزشتہ عام انتخابات میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 217سے موجودہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ہرانے والے امیدوار سلمان نعیم کی رکنیت بحال کردی ہے ۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 2018 کے عام انتخابات میں ملتان سے پنجاب اسمبلی کی نشست پر شاہ محمود قریشی کو ہرانے والے سلمان نعیم کی اپیل منظور کرکے ان کی نااہلیت کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم کردیا ،الیکشن کمیشن نے کم عمری اور دو شناختی کارڈ رکھنے کی بنیاد پر پی پی 217سے کامیاب
مزید پڑھیے


سینٹ الیکشن خفیہ رائے شماری سے ہونگے :صدارتی ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری، جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلاف

بدھ 18  اگست 2021ء
اسلام آباد ( خبرنگار )سپریم کورٹ نے سینٹ الیکشن خفیہ رائے شماری سے کرانے پر صدارتی ریفرنس کا تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے ۔ چار ایک کی اکثریتی فیصلہ میں قرار دیا گیا ہے کہ انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے جبکہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے اکثریتی رائے سے اختلاف کرتے ہوئے قرار دیا کہ صدر مملکت کی طرف سے بھیجے گئے سوالات قانونی نوعیت کے نہیں اس لیے معاملہ آرٹیکل 186 کے تحت قابل سماعت نہیں، منگل کو جاری کثریتی فیصلے میںقرار دیا گیا ہے کہ صدر مملکت
مزید پڑھیے


کھوسہ صاحب! آپ کی موجودگی میں عدلیہ کے خلاف باتیں ہوئیں: سپریم کورٹ

هفته 17 جولائی 2021ء
اسلام آباد(خبر نگار)عدالت عظمیٰ نے ایم کیو ایم کے بانی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں شریک ملزم سابق سینیٹر احمد علی کا مقدمہ اسلام آباد منتقل کرنے کے معاملے میں وفاقی حکومت سے جامع جواب طلب کرلیا۔ سماعت کے دوران تین رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال اور احمد علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کے درمیان لاہور بار میں عدلیہ سے متعلق تقاریر پر مکالمہ بھی ہوا۔جسٹس عمر عطا بندیال نے لطیف کھوسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک منجھے ہوئے اور سنیئر وکیل ہیں اورعدلیہ کا وقار بار کے کنڈکٹ سے جھلکتا
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ میں زیرسماعت مقدمات کی تعداد میں مسلسل اضافہ

اتوار 11 جولائی 2021ء
اسلام آباد(خبر نگار)سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمات کی تعداد میں مسلسل اضافے کا رحجان جاری ہے ۔عدالت عظمی ٰسے جاری پندرہ روزہ رپورٹ کے مطابق 424مزید مقدمات کا اضافہ ہونے کے بعد16جو ن2021تک زیر التوا مجموعی مقدمات کی تعداد 51852ہوگئی ہے ۔یکم جون کو سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی مجموعی تعداد 51428تھی لیکن 15دن میں878نئے مقدمات دائر ہوئے جبکہ مذکورہ عرصہ میں صرف 454مقدمات کے فیصلے ہوسکے ۔
مزید پڑھیے


سپریم کورٹ کا 31سال سے ملازم عارضی کلرک کو فوری مستقل کرنیکا حکم

هفته 10 جولائی 2021ء
اسلام آباد(خبر نگار )عدالت عظمیٰ نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب میں 31 سال سے عارضی بنیادوں پر ملازمت کرنے والے کلرک کو فوری مستقل کرنے کا حکم دیا ہے ۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے کنٹریکٹ ملازم سید بخت بیدار شاہ کی مستقلی کے مقدمے کی سماعت کی ۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ اے جی صاحب 31 سال تک درخواست گزار کومستقل کئے بغیر کیسے رکھا گیا؟،چیف منسٹرز کہتے رہے اور آپ انہیں ایکسٹینشن دیتے رہے ؟۔ایڈیشنل ایڈوکیٹ
مزید پڑھیے








اہم خبریں