لاہور (نیٹ نیوز) سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے گندمی رنگت رکھنے والی لڑکیوں کو خصوصی پیغام دیا ہے ،شنیرا نے اپنی ٹویٹ میں کہا گندمی رنگت والی لڑکیوں کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ گوری ہوجائیں، میں آپ تمام لڑکیوں کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ مجھ سمیت بے شمار گوری رنگت والی لڑکیوں کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ انکا رنگ آپ کی طرح گندمی ہو، ہم نے ہمیشہ سے ہی سنا ہے کہ گندمی رنگ پرکشش ہوتا ہے اور میں نے اپنے سفید رنگ کو گندمی رنگ میں تبدیل کرانے کیلئے کیا کچھ نہیں کیا۔ اپنے آپ کو تبدیل کرنے کی کوشش مت کریں، اپنی جلد کو لے کر خوش رہیں، آپ کا رنگ جیسا بھی ہو آپ خوبصورت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا گندمی رنگ رکھنے والی تمام لڑکیاں یاد رکھیں دنیا کی آدھی خواتین آپ کی طرح رنگت پانے کیلئے کیا کیا نہیں کرتیں، آپ کو اس سے بھرپور لطف اٹھانا چاہئے ۔