لاہور(جنرل رپورٹر) ہلال احمر پنجاب کی جانب سے سروسز ہسپتال اور میو ہسپتال لاہور میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کیلئے 10 ہزار کے قریب بسکٹ پیکس ایم ایس سروسز ہسپتال اور میو کے حوالے کیے گئے ۔ ہلال احمر پنجاب کی جانب سے لاہور، گوجرانوالہ اور قصور میں تقریباً 36 ہزار بسکٹ پیکس کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ۔ چیئرمین ہلال احمر پنجاب جسٹس ریٹائرڈ شیخ احمد فاروق کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال میں ہلال احمر پنجاب نے آگے بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔ اس سے پہلے بھی ہلال احمر پنجاب کی جانب سے پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں سرجیکل ماسک اور KN95 ماسک تقسیم کیا جاچکا ہے ۔