اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی)اختر مینگل نے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے حکومت کے اتحادی نہیں چند نکات پر ووٹ دیا ،سیاسی جماعتوں کو جمہوریت کی بحالی کیلئے واضح ایجنڈا لیکر آنا ہوگا ۔ سربراہ بی این پی نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی جس میںحکومت مخالف تحریک اور اے پی سی کے معاملے پر بات چیت کی گئی ۔مولانا فضل الرحمن نے کہا اے پی سی پر مشاورت کا آغاز ہوچکا ہے ،امید ہے آئندہ ہفتے میں اے پی سی کا انعقاد ہوسکے گا ،اختر مینگل کا مثبت جواب دینے پر شکرگزار ہوں ، اپوزیشن قیادت کے جیلوں میں ہونے کی وجہ سے ہی اے پی سی جلد ہو رہی ہے ۔ اختر مینگل نے کہاکہ چاہتے ہیں جمہوریت مضبوط، شفاف الیکشن اور آزاد عدلیہ ہو ، حکومت کیساتھ بات چیت جاری ہے ،بطور سیاسی جماعت اے پی سی میں شرکت کرینگے ، جلد پارٹی میٹنگ بلا کر مولانا کو مثبت جواب دینگے ۔ ا نہوںنے مزید کہا بارہا کوشش کی حکومت کو بلوچستان کے مسائل سے آگاہ کروں ، کوئی مسائل کو نہیں سمجھتا تو کیا کر سکتا ہوں،لاپتہ افراد کا مسئلہ صرف بلوچستان نہیں سندھ کا بھی ہے ، انسانی حقوق کی پامالی ہو تو جمہوریت کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھا جا سکتا۔