لاہور (کلچرل رپورٹر )معروف اداکار شان شاہد نے کہا ہے کہ قومی ایئرلائنزپی آئی اے کی موجودہ صورتحال دیکھ کر میرا دل خون کے آنسو روتا ہے ۔گزشتہ روز ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے دنیا بھر میں پاکستانی جھنڈا لیکر جاتی ہے اور یہ ہماری آ زادی کی پہچان ہے ۔ حب الوطنی کا تقاضا ہے کہ ہم ان تمام قومی اداروں کی عزت و وقار کی حفاظت کریں جو پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔انہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی برطانیہ میں کامیابی کیلئے دعا اورنیک خواہشات کا اظہاربھی کیا۔