لاہور (شوبز ڈیسک) اداکار شان شاہد کی نئی فلم ’’ضرار‘‘ کا پہلا ٹیزر رواں ماہ جاری ہوگا جبکہ فلم دسمبر میں ریلیز کی جائیگی۔ شان شاہد کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اداکار خود مرکزی کردار ادا کرتے نظرآئیں گے جبکہ اداکارہ کرن ملک ان کے مقابل ہوں گی، فلم کی کاسٹ میں ندیم بیگ، نیر اعجاز، عدنان بٹ اور ڈیوڈ لارنس شامل ہیں۔