لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی ایک آڑھی ترچھی تصویر شیئر کر کے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں ۔ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ہلکے آسمانی رنگ میں ملبوس ایک خوبصورت مگر ترچھی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’ ’انہیں کسی نے مشورہ دیا کہ اپنی تصویر ایڈجسٹ یعنی سیدھی کر لو‘‘۔ اس پر ماہرہ نے مزاحیہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ بھئی ہم نہیں ہوتے ایڈجسٹ‘‘ اور تصویر ترچھی ہی شیئر کر دی۔