لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکار نسیم وکی پنجابی فلم کی ڈائریکشن دیں گے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اس فلم کو آئی ایم جی سی اور چوہدری اعجاز کامران کے اشتراک سے بنایا جائے گا جس کا سکرپٹ مکمل ہوچکا ہے جبکہ ان دنوں کاسٹ کے لئے مختلف فنکاروں سے رابطے کئے جارہے ہیں۔فلم کی شوٹنگ پاکستان میں ہی ہوگی جبکہ اسے آئندہ سال ریلیز کیا جائے گا۔فلم میں نسیم وکی بھی اہم کردار ادا کریں گے ۔