لاہور ( شوبز ڈیسک) اداکارہ و کمپیئر عائشہ ثناء 19ستمبر کو اپنی سالگرہ منائیں گی۔ عائشہ ثنا ء نے اپنے فنی کریئر کا آ غاز ٹی وی سے کیا اور خوب شہرت پائی۔اداکارہ نے ڈراموں میں اداکاری کیساتھ ساتھ کمپیئرنگ میں بھی نام کمایا ۔عائشہ ثناء ایک ٹی وی کے مارننگ شو میں میزبانی کے فرائض بھی انجام دے رہی ہیں ۔