کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان شوبز انڈ سٹری کے معروف کامیڈ ین اور اداکار یاسر حسین نے پاکستان کے سینئر فنکاروں راحت کاظمی اور بشریٰ انصاری کو پاکستان کے لیے پیش کی گئی خدمات کے اعتراف میں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔یاسر حسین نے انسٹاگرام پر راحت کاظمی کو سلام پیش کرتے ہوئے انہیں پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کا سب سے خوبصورت اداکار قرار دیاہے ۔یاسر حسین نے بتایا کہ راحت کاظمی کا معروف ڈرامہ ’دھوپ کنارے ‘ ان کا پسندیدہ ڈرامہ ہے ۔ اداکار کا کہنا تھا کہ 1976 میں ادکاری کا آغاز کرنیوالے راحت کاظمی آج بھی تھیٹر میں پرفارم کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ سکھاتے بھی ہیں۔مذکورہ پوسٹ میں اداکار نے راحت کاظمی کی دراز ی عمر کیساتھ صحت کی بھی دعا کی ۔