کراچی(نیٹ نیوز)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ حنا الطاف اور اداکار و گلوکار آغا علی گزشتہ روز نکاح کے بندھن میں بندھ گئے ۔اس ضمن میں حنا الطاف نے سوشل میڈیا پر چند تصاویر بھی شیئر کیں۔اداکارہ نے اپنے چاہنے والوں کو نکاح کی خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ پہلے ہم ایک دوسرے کو نا پسند کرتے تھے ، پھر دوست بنے اور اب ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔آغا علی نے میرا دل جیت لیا اور پھر دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ پوری زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیا۔دونوں نے جمعۃ الودع والے دن یعنی نکاح کیا ۔دوسری جانب اداکار و گلوکار آغا علی نے بھی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو نکاح کی خوشخبری سنائی۔آغا علی نے بتایا کہ چند سال قبل انہوں نے اور حنا الطاف نے ایک ٹی وی شو کی میزبانی کی تھی جس کے بعد دونوں ایک دوسرے کو نا پسند کرتے تھے ۔پھر ہم دوبارہ ملے اور دوستی ہوگئی، جب لاک ڈاؤن ہوا تو مجھے ایسا لگا کہ میرا کوئی حصہ مجھ سے جدا ہوگیا اور اس وقت میں نے حنا کے ساتھ ساری زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔آغا علی اور حنا الطاف کے نکاح پر ان کے چاہنے والوں سمیت متعدد شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکباد اور دعائیں دی جا رہی ہیں۔