لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ اشنا شاہ کو نئی ڈرامہ سیریل’’ بندھے ایک ڈور سے ‘‘ میں احسن خان کے مقابل کاسٹ کیا گیا ہے جس کی ریکارڈنگ شروع ہوگئی ہے ۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں کامران جیلانی،ثمینہ احمد، مدیحہ رضوی،صبا حمید،صبا فیصل،حنا الطاف ،صائمہ قریشی، نورالحسن اور محمد قوی خان شامل ہیں۔