لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ میرا نے کاروباری دنیا میں قدم رکھ دیا، جلد لپ اسٹک اور کپڑوں کا برانڈ لانچ کریں گی۔میرا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر بتایا وہ اس وقت امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ ریحان صدیقی کی دعوت پر ہیوسٹن آئی ہیں اور پاکستان قونصل خانہ نے بھی انہیں مدعو کیا ہے ۔میرا کے مطابق ’وہ اور ریحان صدیقی مستقبل قریب میں بہت سے پروجیکٹس میں ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے ۔‘میرا نے ساتھ ہی یہ خوشخبری بھی سنائی کہ وہ ’میرا جی‘ برانڈ بھی لانچ کرنے جارہی ہیں جس کے لیے ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل جلد بنایا جائے گا۔