لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکار افتخار ٹھاکر اپنی ریلیز ہونی والی فلم ’’چل میرا پت‘‘ کا سیکوئیل بنانے کا پلان کرنے لگ پڑے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے اس فلم کو اداکار ظفری خان کے ساتھ بنانے کا ارادہ کیا ہے جس کیلئے انہوں نے پیپر ورک پر کام شروع کردیا جبکہ نسیم وکی بھی پنجابی فلموں کو بنانے کیلئے سرگرم ہوگئے۔ ذارئع کے مطابق کینیڈا سے تعلق رکھنے والے کچھ سکھ برادری کے پروڈیوسرز نے کرتارپور کے حوالے سے بھی فلمیں بنانے کیلئے پاکستانی فنکاروں سے رابط کیا ہے ۔