لاہور(اپنے رپورٹر سے )چیف کارپوریشن آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ہدایت پر انٹی انکروچمنٹ سکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کر کے 12 ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ دوران آپریشن داتا گنج بخش سے 2ٹرک ، نشتر زون سے 2ٹرکو ، علامہ اقبال زون سکواڈ نے امپوریم مال سے 1ٹرک ، راوی زون سکواڈ نے شاہدرہ ٹاؤن سے 1ٹرک ،واہگہ زون سکواڈ،شالامار زون سکواڈ ،عزیز بھٹی زون سکواڈ نے مشترکہ آپریشن کے دوران 4ٹرک ، گلبرگ زون سکواڈ نے 2ٹرک سامان سٹور میں جمع کرا دیا ۔