اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی وزیر اور سربراہ این سی او سی اسد عمر نے بیرون ملک جانیوالے پاکستانی شہریوں پر کئی ممالک کی جانب سے آسٹرازینیکا یا فائزر کمپنیوں کی کورونا ویکسین لگوانے کی شرط عائد کئے جانے کے تناظر میں عالمی ادارہ صحت کے دوہرے رویہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔گزشتہ روز ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ کس ویکسین کو تسلیم کرنا ہے ؟ یہ فیصلہ عالمی ادارہ صحت جیسے اداروں کا ہے ، کون سی ویکسین قابل قبول ہے ؟ ممالک کاانفرادی فیصلہ انتشار پیدا کررہا ہے ۔ شہریوں کی صحت و تندرستی کا معاملہ عالمی تنازعات کا شکار نہیں بننا چاہئے ۔