لاہور(گوہر علی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن کی طرف سے چھ اپریل کو پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ روکنے کے لئے اپوزیشن لیڈر شہباشریف کے خط میں کئے گئے مطالبات جزوی طو ر تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔شہبازشریف کے تجاویز اور مطالبات کا جائزہ لینے کہلئے سپیکر قومی اسمبلی نے مشاورت شروع کردی ، خط میں پیش کردہ تجاویز کوجزوی طو ر پر چھ اپریل کو پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں زیر بحث لایا جایا جائے گا اور اراکین سے مزید تجاویز لے کر ان پر عمل کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی ۔ سپیکر اسد قیصر کا جلد شہبازشریف سے رابطہ بھی متوقع ہے ، ذرائع کے مطابق کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے آج مزید پیشرفت کا امکان ہے ۔کمیٹی کے اراکین کے بھی آپس میں رابطے جاری ہیں۔کمیٹی کے رکن مشاہد اﷲ خاں نے بتایا میرے راجہ ظفر الحق اور دیگر سے را بطے ہوئے ہیں،کمیٹی میں شرکت کے حوالے سے ہم شہبازشریف کے فیصلہ کے منتظر ہیں ، شہبازشریف کے خط پر عمل کیا جائے ۔