کراچی (رپورٹ: صلاح الدین علی) حیدر آباد کے قریب افسوس ناک ٹرین حادثہ میں جاں بحق ہونے والے ڈرائیور اسلم چانڈیو کراچی سٹی اسٹیشن جبکہ اسسٹنٹ ڈرائیورزسید نعمان حیدر آباد اور یاسر بشیر کراچی کورنگی اﷲ والا ٹاؤ ن کا رہائشی تھا، اسسٹنٹ ڈرائیور سید نعمان ڈیوٹی پوری کرکے حیدر آباد میں اپنے گھر جا رہا تھا اور اس کو حیدر آباد میں اترنا تھاکہ حیدر آباد کے قریب ہی وہی ٹرین حادثے کا شکار ہوگی جس میں وہ سوار تھا، ڈرائیور اسلم چانڈیو کی عمر 55 برس تھی ، دوشادیاں کی تھیں اس کے 4بیٹے اورایک بیٹی ہے ، فائر مین یاسر بشیرجان کی عمر 32 سال تھی اور ریلوے میں سن کوٹے پر2006 میں ریلوے میں بھرتی ہوا تھا،یاسر بشیرہری پور ہزارہ کا رہائشی تھا اور ریلوے میں ملازمت کے باعث کراچی میں کورنگی اﷲ والا ٹاؤن میں رہائش پزیر تھا۔