اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ایئر پورٹ پرمسافروں نے طیارے میں ہنگامہ کردیا جس کے باعث کراچی جانیوالی پروازتاخیرکاشکارہوگئی۔نجی ایئرلائن کی پرواز نیرات 9بجے روانہ ہوناتھاجو12بجے بھی روانہ نہ ہوئی ،مسافروں کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے طیارہ رن وے سے واپس بلالیاگیا۔ذرائع کے مطابق ہنگامہ آرائی میں 35افرادپرمشتمل ایک خاندان شامل تھا،اے ایس ایف کے اہلکارطیارے میں داخل ہوئے اورہنگامہ آرائی میں ملوث فیملی کے 7مردوں کو طیارے سے اتار دیا ۔