اسلام آباد( آن لائن ) اسلام آباد یونائیٹڈ گروپ کے چیئرمین حبیب اﷲ زاہد اور سی ڈی اے یونین( سی بی اے ) کے گروپ کی امان اﷲ خان کی قیادت میں ملاقات ہوئی جس میں سی ڈی اے یونین نے اسلام آباد یونائیٹڈ گروپ کی ایک سالہ کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے مکمل تعاون اور حمایت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ گروپ نے ہمیشہ تاجروں و صنعتکاروں کے مسائل کے حل کی بات کی ہے اور اس لئے اسلام آباد یونائیٹڈ گروپ ہی تاجروں و صنعتکاروں کے نمائیندے ہیں چیئرمین حبیب اﷲ زاہد نے سی ڈی اے یونین کو خوش آمدید کہا اور اسلام آباد یونائیٹڈ گروپ یونائیٹڈ گروپ کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تاجر برادری ہماری ایک سال کی کاوشوں کو دیکھ لے اور قابض گروپ کی بیس سالہ کارکردگی کآ تقابلی جائزہ کریں اور جو قابض گروپ نے امیدوار اپنے اپنے بیٹوں کو نامزد کیا ہے ان کی قابلیت اور صلاحیتوں کا مقابلہ ہمارے نوجوان امیدواروں سے کر لیں اسلام آباد یونائیٹڈ گروپ نے اپنے کسی بیٹے یا بھتیجے کو نامزد نہیں کیا بلکہ میرٹ پر نامزدگی کی اس لئے اسلام آباد چیمبر کے انتخابات میں تاجروں اور صنعتکاروں سے اپیل کی ہے کہ اپنا قیمتی ووٹ کارکردگی اور کاوشوں کی بنیاد پر اسلام آباد یونائیٹڈ گروپ کے انتہائی قابل امیدواروں کو دیں پھر تبدیلی دیکھیں۔