اسلام آباد،لاہور(لیڈی رپورٹر،نامہ نگار خصوصی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مولانا فضل الرحمٰن کا دھرنا روکنے کیلئے دائر تیسری درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی ۔گزشتہ روزچیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے سماعت شروع کی تاہم درخواست گزار شہری آصف محمود اور انکے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے ۔ادھرفضل الرحمٰن کے دھرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ حکومت کو آئین کے تحت 5 سال کی مدت پوری کئے بغیر ختم نہیں کیا جا سکتا۔دھرنا آئین کے آرٹیکل 2a 9،15،16،19 کی خلاف ورزی ہے ۔استدعا ہے کہ فضل الرحمٰن کو دھرنا سے روکا جائے اورانکی پرائیویٹ آرمی کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیا جائے ۔