لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے آفس میں اجلاسہوا جس میں تاریخی عمارات اور ثقافتی ورثے کی بحالی اور فن پاروں کو عالمی سطح پر روشناس کرانے کے حوالے سے امور کا جائزہ لیاگیا۔لاہور بنال فاؤنڈیشن کے وفد اور متعلقہ افسروں نے اجلاس میں شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت تاریخی عمارات اور ورثے کی بحالی پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں اور تاریخی و ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔