لاہور(کلچرل رپورٹر) ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل ثمن رائے نے کہا کہ الحمراء میں ہفتہ رحمت للعالمینﷺ انتہائی عقیدت واحترام اور مذہبی جوش خروش سے منارہے ہیں، سیرت البنیﷺ کو اُجاگر کرنے کیلئے اسلامی خطاطی کی ترویج وترقی کیلئے ورکشاپ کروائی جارہی ہے جس سے یہ عظیم فن نوجوان نسل کو منتقل ہوگا۔ حضوراکرم ﷺکا اسوہ حسنہ اور سیرت طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ثمن رائے نے فن خطاطی کی ورکشاپ کے انعقاد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ فن خطاطی اسلامی فنون میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے ،اس فن میں پاکستان نے بڑے بڑے نام پیدا کئے جو دنیا بھرمیں پاکستان کی نیک نامی کا باعث ہیں،الحمراء کا اس فن کو جلاء بخشنے کا مقصد یہ ہے کہ آئندہ نسلوں میں بھی بڑے نام پیدا ہوں ۔