لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے )ڈی سی اصغر جوئیہ نے داتا دربار پناہ گاہ کا دورہ کیا۔ڈی سی نے پناہ گاہ میں انتظامات کا جائزہ لیا۔پناہ گاہ میں تعینات ملازمین کی حاضری کو چیک کیا گیا۔ پناہ گاہ میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ اصغر جوئیہ نے پناہ گاہ میں مقیم افراد سے بات چیت کی۔ انہوں نے پناہ گاہ میں مقیم افراد کو فراہم کئے جانے والے کھانے کو بھی چیک کیااورپناہ گاہ میں ڈینگی سپرے کرنے اور ارد گرد صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ صفائی کے حوالے سے کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی