لاہور،کراچی( کلچرل رپورٹر) اداکار اور ڈائریکٹر شمعون عباسی کی فلم درج کو مرکزی فلم سینسر بورڈ نے سنسر سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔ فلم کو اس کے بولڈ موضوع کی بنا پر اس ماہ کے شروع میں بین کر دیا گیا تھا جس کے بعد شمعون عباسی نے فلم سنسر بورڈ میں نظرثانی کے لیے اپیل دائر کی جس پر فیصلہ گزشتہ روز مرکزی فلم سنسر بورڈ نے دوبارہ فلم دیکھنے کے بعد کردیا۔ مرکزی فلم سنسر بورڈ نے فلم درج کو سنسر سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے ۔شعمون عباسی نے فلم کو سنسر سرٹیفکیٹ جاری کرنے پر مرکزی فلم سنسر بورڈ کا شکریہ ادا کیا ہے ۔فلم کا دورانیہ اب 106 منٹ ہے اور اسے ’’پی جی‘‘ کی ریٹنگ ملی ہے ۔