لاہور (سٹاف رپورٹر) افغانستان و شام میں ناکامی کے بعد امریکہ عالم اسلام سے نکل جائے بصورت دیگر امریکہ کو ہرجگہ ذلت و رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان کے مر کز ی سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے نائب صدر سید صفدرشاہ گیلانی نے جامعہ شیرربانی میں صاحبزادہ علامہ محمد یوسف صدیقی کی طرف سے کامیاب دورہ ایران سے واپسی اپنے اعزازمیں د یئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پیر صفدر شاہ نے کہاکہ مسلم حکمران بھی مرسی کے انجام کو سامنے رکھتے ہوئے امریکہ سے چھٹکارا حاصل کریں امریکہ کسی کا دوست اور وفادار نہیں ہے اسے صرف اپنے مفادات عزیز ہیں انھوں نے کہا کہ مسلم امہ میں بیداری پیدا ہوگئی ہے عرب ممالک سمیت تمام مسلم حکمران اپنے عوام کے جذبات واحساسات کو مدنظر رکھ کر خارجہ پالیسیاں تشکیل دیں ۔