لاہور( شوبز ڈیسک) الحمر اہال نمبر ایک میں نئے سال کا پہلا ڈرامہ ’ ’ سوہنیو ویلکم 2020‘‘4جنوری سے پیش کیا جائے گا۔ ڈرامے کے پروڈیوسر آصف علی راہی جبکہ اس کے رائٹرو ڈائریکٹر افروز خان ہیں۔ کاسٹ میں پائل چودھری،ستارہ بیگ، کرن نور،دیا جٹ،نواز انجم، لکی ڈیئر، چاند برال، صابر علی گاگا، ندیم ابرار، آصف علی راہی، بابر لاہوریااور چاہت شیخ سمیت دیگر شامل ہیں۔ ان دنوں ڈرامے کی ریہرسل کا سلسلہ جاری ہے ۔