لاہور(نامہ نگار)آل پاکستان انجمن تاجران نے الفلاح بلڈنگ کے کرایوں میں اضافہ کرنے اورسیکرٹری کی جانب سے تاجروں پر مبینہ پریشر ڈالنے کے خلاف وزیر اعلی پنجاب کو نوٹس کرنے کا مطالبہ کردیا۔نعیم میر کاکہناتھا کہ حکومت حفیظ سنٹر کے تاجروں کی مدد کرکے انہیں پائوں پر کھڑا کرے ،آل پاکستان انجمن تاجران نے الفلاح بلڈنگ کی دکانوں کا ایک ہزار فیصد کرایہ بڑھانے انتظامیہ کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا ،نعیم میر نے کہا کہ دکانداروں کو حراساں کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ،سپرنٹنڈنٹ بناولمنٹ فنڈبورڈ الفلاح بلڈنگ چودھری شاہد کاموقف ہے کہ الفلاح بلڈنگ کے دکانداروں کا 80 سال میں کبھی سالانہ کرایہ نہیں بڑھایا گیا تاہم اب قانون کے مطابق ہزار فیصد کرایہ بڑھایاگیاہے ۔