اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے حکومت کی جانب مقرر کئے گئے الیکشن کمیشن کے دو اراکان کا نام مسترد ہونے کے بعد نئے نام مانگ لئے ۔، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرکو خط میں الیکشن کمیشن کے دو ارکان کی تقرری کیلئے تین ،تین نام فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے جواب ملنے کے بعد نئے نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائے جائیں گے ۔ ارکان نام