اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کیخلاف ملیکہ بخاری کی درخواست پر سماعت آج ہوگی ۔ درخواست میں کہاگیاکہ مریم نواز پارٹی عہدہ رکھنے کی اہل نہیں ہیں۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ مریم نواز کون لیگ کے نائب صدر کے عہدے سے ہٹایا جائے ۔ درخواست گزار نے کہاکہ مریم نواز احتساب عدالت سے سزا یافتہ ہیں، پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں رکھ سکتیں۔ پارلیمانی سیکرٹری قانون و انصاف ملیکہ بخاری نے مریم نواز کے پارٹی عہدہ کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے ۔