نیو یارک(شوبز ڈیسک)امریکہ میں ممکنہ طور پر سیر سپاٹے کرنے والی حرا مانی اپنی گھریلو ذمہ داریاں نہیں بھولیں۔ سوشل میڈیا پر انھوں نے بیٹے کے ساتھ ایک پیار بھری تصویر شیئر کی۔ اس تصویر میں حرا مانی کو بیٹے کے جوتے باندھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔حرا کا ماننا ہے کہ بطور ماں خواتین کی ذمہ داریاں سب سے پہلے ہیں، چاہے اب کوئی خاتون سیلیبریٹی ہی کیوں نہ ہو۔ تصویر کے ساتھ کے انھوں نے تحریر کیا کہ ہیروئن ہو یا ڈاکٹر ماں تو ہمیشہ ماں ہی ہے اور یہی اس کا وقت ہے ۔