لاہور (کلچرل رپورٹر)اداکارہ و سپر ماڈل عائشہ عمر کی طرف سے کچھ دن قبل شیئر کی گئی تصاویر پر ان کے مداح ان سے ناراض دکھائی دیئے ۔اداکارہ نے امریکی ریاست نیواڈا کے صحرا میں ہر سال منعقد ہونے والے اچھوتے میلے ’برننگ مین‘ میں حصہ لیا اور تصاویر کو شیئر کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس میلے میں پاکستانی نمائندگی کرنے پر فخر ہے ۔برننگ مین فیسٹیول میں ہر سال مختلف ممالک اور قومیت سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کرتے ہیں جس میں مختلف ثقافت اور فن کی نمائش ہوتی ہے ۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے سندھی ثقافت 'رلی' کے ڈیزائن والی مختصر شرٹ اور تنگ پینٹ کا انتخاب کرکے پاکستان کے جھنڈے والی سائیکل پر بیٹھے پوز دیا اور اس کے علاوہ وہ ہری رنگ کی جناح سٹائل والی ٹوپی پہنی جس کے ساتھ ایک طویل لمبائی والا سفید کپڑا ہے ۔