نیویارک (صباح نیوز)امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہو گئی جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ اور قیمتی دھات کی طلب میں کمی ہے ۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.5 فیصدکم ہوکر 1240.90 ڈالر فی اونس رہے ۔امریکی سونے کے سودے 5.40 ڈالر (0.4 فیصد)کمی کے ساتھ 1241.20 ڈالر فی اونس طے پائے ۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.5 فیصد کم ہوکر 1240.11 ڈالر فی اونس رہے ۔امریکی سونے کے سودے 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 1240.9 ڈالرفی اونس طے پائے ۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد گر کر 1245.54 ڈالر فی اونس رہے ۔امریکی سونے کے اگست کے لیے سودے 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 1245.50 ڈالر فی اونس طے پائے ۔